عمران خان نے باربار قانون کی خلاف ورزی کی جواب دینا ہوگا،بلاول

bilawal

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عمران خان نےخود کو بچانے کے لیے اپنے کارکنان کو پولیس کے سامنے لا کھڑا کیا ہے

امریکی میڈیا کو ایک انٹرویو میں پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور وزیر خارجہ بلاول زرداری کا کہنا تھا کہ عمران خان سمجھتے ہیں ان پر ملک کا کوئی قانون لاگو نہیں ہوتا ان کو عدالتوں میں بلایا جاتا ہے وہ پیش نہیں ہوتے میرے خاندان اور پارٹی نے ڈکٹیٹر شپ کا سامنا کیا عمران خان نے باربار قانون کی خلاف ورزی کی جس پر انہیں جواب دینا ہوگا ، وزیر خارجہ بلاول زرداری کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کو معاشی، سیاسی اور سکیورٹی سے متعلق چیلنجزدرپیش ہیں، پاکستان کو آگے بڑھانے کے لیے طویل مدتی منصوبہ بندی کرنا ہوگی

دوسری جانب وزیر مملکت اور ترجمان پیپلزپارٹی فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ بزدل بہت دیکھے مگر عمران جیسا بزدل پہلی بار دیکھا ہے عمران احمد نیازی سیاست کو رسوا نہ کرو ،آج ثابت ہوا عمران ڈبہ لیڈر ہے جو ٹی وی کے اسکرین تک محدود ہے،ہمیں علم ہے کہ کس کمزوری کی بنیاد پر نیازی صاحب جیل سے گھبراتے ہیں، بہادری کے لیئے لفاظی نہیں بہادری کا مظاہرہ کرنا ہوتا ہے ،ڈبہ لیڈر زمان پارک میں گرفتاری کے خوف سے کانپ رہا ہے،

سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی سید نیئر بخاری کا کہنا تھا کہ عدلیہ سے حفاظتی ضمانت اور حکم امتناع لینے والے عمران خان کے وارنٹ گرفتاری عدلیہ نے ہی جاری کئے ہیں،قانون کی حکمرانی اور یکساں انصاف کے راگ الاپنے والا ریلو کٹوں کو ڈھال بنا رہا ہے، کیا قانون سے مزاحمت قانون کی بالادستی ہے؟ بے گناہ ثابت کرنے کیلئے عدالتوں میں پیش ہونا پڑتا ہے، کسی شہری یا سرکاری ملازم کے نقصان کا براہ راست ذمہ دار عمران خان ہوگا، ڈنڈا بردار جتھوں کا پولیس اہلکاروں پر پتھراؤ اور اداروں سے ٹکراؤ قانون توڑنے کے مترادف ہے

، نیب ترامیم کیس گزشتہ سال جولائی میں شروع ہوا اس کیس کو ختم ہونے میں وقت لگے گا،

،قانون کو کوئی بھی ہاتھ میں لے گا تو کاروائی ہوگی ،ڈی آئی جی آپریشنز اسلام آباد

 کل شام سے گرفتاری کے لئے شروع ہونے والا آپریشن تاحال مکمل نہ ہو سکا،

اسلام آبادم پنڈی، کراچی، صادق آباد و دیگر شہروں میں مقدمے درج 

عدالت نے کہا کہ میں کیوں ایسا حکم جاری کروں جو سسٹم ہے اسی کے مطابق کیس فکس ہوگا،

Comments are closed.