عمران خان کو 2 خاص لوگ اور3 سانپ کسی اورڈگرلے جارہےہیں. فیصل واوڈا کا دعویٰ
تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ عمران خان کو 2 خاص، 3 سانپ کسی اور ڈگر لے جارہے ہیں۔ پی ٹی آئی رہنما فیصل واوڈا نے ٹوئٹر پر بیان میں کہا کہ میں اپنے قائد عمران خان کو سمجھاتا رہا ،بتاتا رہا اور نشاندہی کرتا رہا کہ ان کی 26 سال کی سیاسی محنت کو 2خاص، 3 سانپ اور کچھ کیڑے کسی اور ڈگر لے جارہے ہیں۔
میں اپنے قائد عمران خان صاحب کو سمجھاتا رہا، بتاتا رہا، نشاندہی کرتا رہا کہ انکی 26 سال کی سیاسی محنت کو 2خاص، 3 سانپ اور کچھ کیڑے کسی اور ڈگر لے کر جا رہے ہیں، جس سے ملک کو نقصان، PDM کو فائدہ اور اداروں سے محاذآرائی ہوئی، ہم سمجھوتے کے بہت قریب تھے، جلد انکے نام سامنے لاونگا
— Faisal Vawda (@FaisalVawdaPTI) October 28, 2022
فیصل واوڈا کا مزید کہنا تھا کہ اس صورتحال سے ملک کونقصان ہوا۔ اداروں سے محاذ آرائی ہوئی اور پی ڈی ایم کو فائدہ ہوا۔ہم سمجھوتے کے بہت قریب تھے۔ جلد ان کے نام سامنے لاؤں گا۔
فیصل واؤڈا نے ایک پریس کانفرنس کی تھی جس میں انہوں نے کہا تھا یہ لانگ مارچ خونی مارچ ہے جس کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی زیدی نے اسلام آباد کے پریس کلب میں منعقدہ فیصل ووڈا کی پریس کانفرس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ فیصل واوڈا نے حکومت کی ایما پر لانگ مارچ کو نقصان پہچانے کی کوشش کی ہے۔
علی زیدی نے کہا تھا کہ سرکاری ٹی وی چینل پی ٹی وی تک نے اس پریس کانفرنس کو لائیو دکھایا ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ حکومت نے انھیں لانچ کیا ہے۔ ان کے مطابق لانگ مارچ کے خطرات سے متعلق فیصل واوڈا کی پیش گوئیوں میں کوئی معقولیت نہیں ہے کیونکہ عمران خان پہلے ہی لانگ مارچ کو پرامن رکھنے سے متعلق ہدایات دے چکے ہیں۔ تو کیا ایسے میں اس پریس کانفرس کی کوئی حیثیت رہ جاتی ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛ غیرت کےنام پرماں بیٹی قتل:ملزمان گرفتار
عمران خان ایک جھوٹا شخص ہے جس کا چہرہ بے نقاب ہوچکا. وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ
سپریم کورٹ نے تاحیات نااہلی کیس میں پی ٹی آئی رہنما فیصل واوڈا سے دو سوالوں کے جوابات طلب کر لیے۔
اگر آرمی چیف غدار ہے تو آج بھی اس سے چھپ کر کیوں ملتے ہیں. ڈی جی آئی ایس آئی
آرمی چیف کو کہا تھا کہ اگروہ آپ کو توسیع دے رہےہیں تو میں بھی دے دیتا ہوں:عمران خان مان گئے
پاکستان میں بچے بہت تیزی سے موٹاپے کا شکار ہورہے ہیں. عالمی ادارہ صحت
پاکستان سعودیہ سٹیئرنگ کمیٹی کا پہلا اجلاس: توانائی کے شعبہ میں تعاون پر تبادلہ خیال پی ٹی آئی لانگ مارچ؛ لبرٹی چوک کے کئی مقامات پر کارکنان کم پولیس اہلکار زیادہ
پولیس نے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے اہم کردار ادا کیا. وزیراعظم شہباز شریف