ووٹ اورالیکشن کمیشن کےعملے کی چوری کے اصل ذمے دارعمران صاحب،مریم اورنگزیب‏

0
43

‏ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب کا وزیراعظم اوروزیراعلیٰ پنجاب کےخلاف کارروائی کا مطالبہ‏ کیا۔

مریم اورنگزیب‏ کا کہنا ہے کہ ووٹ اورالیکشن کمیشن کےعملے کی چوری کے اصل ذمے دارعمران صاحب ہیں، ووٹ چوری کےاصل سرغنہ کےخلاف کارروائی تک احتساب نامکمل رہے گا،تمام حقائق اور شواہد بتارہے ہیں ووٹ کی امانت میں خیانت عمران صاحب نےکی،اصل مجرموں کےخلاف کارروائی تک انصاف کے تقاضے پورے نہیں ہوں گے۔2018 کی ووٹ چوری کی پیداوار2021 میں واردات دہراتےپکڑےگئے۔عمران خان،عثمان بزدارکےخلاف کارروائی بغیرالیکشن کمیشن کا فیصلہ نامکمل ہے۔چارحلقوں کا شورمچانےوالا ایک حلقہ کھلنےپراپیل سپریم کورٹ لےجارہا ہے۔

Leave a reply