عمران نے اپنے وزیروں،مشیروں کو این آر او دے دیا،مائزہ حمید
عمران نے اپنے وزیروں،مشیروں کو این آر او دے دیا،مائزہ حمید باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کی رہنما، رکن قومی اسمبلی مائزہ حمید نے کہا ہے کہ حکومت سے نجات ہی پاکستان کی ترقی کی ضمانت ہے مائزہ حمید کا کہنا تھا کہ موجودہ دور حکومت میں جمہوری روایات کو تباہ کیا گیا ملکی معیشت کا جنازہ نکل چکا ہے عام آدمی کا کوئی پرسان حال نہیں حالات روز بروز بد سے بدتر ہورہے ہیں حکومت نے عوام کی تمام امیدیں اور توقعات خاک میں ملا دی ہیں حکمرانوں کی نا اہلی نے ملک کو اقتصادی، سیاسی، احتسابی و پارلیمانی بحرانوں میں ڈبو دیا ہے حکمرانوں نے اپنی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے ملکی معیشت کا بیڑہ غرق کردیاہے مائزہ حمید کا مزید کہنا تھا کہ نیب ترمیمی نیب آرڈیننس وزرا، مشیروں کے تحفظ کیلئے ہے چیئر مین نیب کی تقرری کیلئے وزیر اعظم کا اپوزیشن لیڈر میاں شہبا زشریف سے مشاورت نہ کرنا آئین سے متصادم اور حکمرانوں کے غیر جمہوری رویے کا عکاس ہے حکمران اپنی بقا نیب قوانین میں ترامیم اور الیکٹرانک ووٹنگ مشین میں تلاش کر رہے ہیں جبکہ بھوک مہنگائی اور بیروزگاری کے مارے عوام کے ریلیف کیلئے کوئی اقدامات … عمران نے اپنے وزیروں،مشیروں کو این آر او دے دیا،مائزہ حمید پڑھنا جاری رکھیں
کاپی اور ایمبیڈ کرنے کے لیے اپنی WordPress سائٹ میں یہ یوآرایل پیسٹ کریں
اپنی ویب سائٹ میں ایمبیڈ کرنے کے لیے اس کوڈ کو کاپی اور پیسٹ کریں