اداروں کیخلاف زہراگلنے پر نیازی کی تقاریر پرپیمرا کو پابندی لگانی چاہئے،مطالبہ آ گیا

اداروں کیخلاف زہراگلنے پر نیازی کی تقاریر پرپیمرا کو پابندی لگانی چاہئے،مطالبہ آ گیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے اداروں پر تنقید کے بعد ن لیگی رہنما ، رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ نے مطالبہ کیا ہے کہ عمران خان کی تقاریر دکھانے پر پیمرا پابندی لگائے،

ن لیگی رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ نے کہا ہے کہ ملک کو بچانا ہے تو انتشار پھیلانے نیازی اور اسکی جماعت پر پابندی لگانا ہوگی۔۔۔یہ شخص اپنے اقتدار کے لالچ میں ملک میں آگ لگا رہا ہے، عوام کے ساتھ ساتھ اداروں میں بھی تقسیم کی سازش کر رہا ہے۔۔

حنا پرویز بٹ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی آنٹیاں جو لندن میں حرکات کر رہی ہیں ان کو دیکھ کر پاکستانی ہونے کے ناطے شرم آتی ہے۔۔۔کیا اس جماعت نے سب پاگل ہی بھرتی کر رکھے ہیں؟ اگر کسی کو کوئی غلط فہمی ہے تو دور کر لے، حکومت اپنا وقت پورا کرے گی، اور انتخابی اصلاحات کے بعد ہی ہم الیکشن میں جائیں گے عمران خان کو اس وقت نکالنا اس لئے ضروری تھا کیونکہ وہ ملک کیلئے سکیورٹی رسک بن چکے تھے

حنا پرویز بٹ کا مزید کہنا تھا کہ اداروں کے خلاف زہر اگلنے والے نیازی کی تقاریر پر پیمرا کو پابندی لگانی چاہئے ۔یہ شخص دشمن سے بڑھ کر اداروں کیخلاف کام کر رہا ہے، اسکو لگام نہ ڈالی گئی تو ملک کا بہت نقصان ہوگا

شیخ راشد شفیق کی عدالت پیشی،عید گزاریں گے جیل میں

توہین مسجد نبوی ٫عمران خان۔ شیخ رشید٫فواد چودھری پر مقدمہ درج

تمام مکاتب فکرکو اکٹھا کرکےعمرانی فتنے کا خاتمہ کرنا ہوگا،جاوید لطیف

عدالت کا شہباز گل کو وطن واپسی پر گرفتار نہ کرنے کا حکم

پی ٹی آئی قیادت کے خلاف درج توہین مذہب کے مقدمات چیلنج 

Comments are closed.