عمران خان پہلے ہمارے سوالات کا جواب دیں پھر لانگ مارچ کا اعلان کریں۔ مریم اورنگزیب

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان پہلے ہمارے سوالات کا جواب دیں پھر لانگ مارچ کا اعلان کریں۔

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ کشمیر فروش اسلام آباد کیا کرنے آرہے ہیں اور عمران خان پہلے ہمارے سوالات کا جواب دیں پھر لانگ مارچ کا اعلان کریں۔ انہوں نے کہا کہ اداروں کے خلاف تقاریر کرنے والے اسلام آباد کیا کرنے آئیں گے جبکہ سیلاب متاثرین کی مدد کرنے کے بجائے لانگ مارچ کی تیاری کی جا رہی ہے۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ قومی مفادات کے ساتھ یہ گھناؤنا اور سنگین کھیل کب تک کھیلتے رہیں گے جبکہ سیلاب متاثرین کی مدد کرنے کے بجائے لانگ مارچ کی تیاری کی جا رہی ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان کی معیشت کو دیوالیہ کرنے کی سازش کرنے والا غیر ملکی ایجنٹ اسلام آباد کیا کرنے آ رہا ہے ؟ عدلیہ اور ججوں کو دھمکانے، اداروں پر بہتان لگانے والا اسلام آباد کرنے کیا آ رہا ہے؟ کشمیر فروش غیر ملکی ایجنٹ اسلام آباد کیا کرنے آ رہا ہے ؟ توشہ خانہ کا چور اسلام آباد کیا کرنے آ رہا ہے؟ لہزا یہ کس منہ اسلام آباد آرہا ہے

مزید یہ بھی پڑھیں؛ والدین بے دھیانی میں 5 سالہ بچے کوغلط سکول میں اتار کر روانہ ہو گئے
آرمی چیف کی امریکی سیکریٹری دفاع،مشیر برائے قومی سلامتی اور ڈپٹی سیکریٹری آف اسٹیٹ سے ملاقات
مریم نواز آج لندن روانہ
بے نظیر بھٹو میڈیکل یونیورسٹی،قائم مقام وائس چانسلرکو عدالت نے دوبارہ ہٹا دیا
امریکا کا یوکرین کو ہتھیاروں اور فوجی سازوسامان کا نیا پیکج مہیا کرنے کا اعلان
آرمی چیف کی امریکی سیکریٹری دفاع،مشیر برائے قومی سلامتی اور ڈپٹی سیکریٹری آف اسٹیٹ سے ملاقات
ڈوبنے والے مزدور کو بچانے کی کوشش ،باپ، دو بیٹوں سمیت چار افراد جاں بحق

Comments are closed.