جج کے خلاف سوشل میڈیا مہم ، عمران ریاض پر مقدمہ درج

عمران ریاض خان سمیت 8 افراد کے خلاف ایف آئی اے نے مقدمہ درج کر لیا.

باغی ٹی وی کو موصول اطلاعات کے مطابق سائبر کرائم نے جج کے بھتیجے کی مدعیت میں پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا ،مقدمہ میں مشیر اینٹی کرپشن کے پی کے مصدق عباسی بھی نامزد ہیں جبکہ احمد صدیق کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا ہے مقدمے کے متن بھی کہا گیا کہ ملزمان نے سوشل میڈیا کے ذریعے ان کے چچا کے خلاف منفی بیانیہ بنایا، چچا جوڈیشری کے ممبر ہیں جن پر کرپشن کے الزمات عائد کئے گئے اور انکوائری کے دوران ملزمان کے ملوث پائے جانے پر مقدمہ درج کیا گیا. مقدمے کے دیگر ملزمان میں مجاہد علی شاہ ، اللہ نواز خان ، سہیل احمد ، عمر صدیق ، صدیق انجم اور طارق سلیم شامل ہیں.

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی کئی افراد عمران ریاض کے خلاف ہتک عزت اور شہرت کو نقصان پہنچانے پر مقدمے درج کروا چکے ہیں.

Comments are closed.