کرپشن , نالائقی نااہلی کی علامت عمران صاحب گھر جا چکے ہیں،مریم
کرپشن , نالائقی نااہلی کی علامت عمران صاحب گھر جا چکے ہیں،مریم
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان اور بشری بی بی کی کرپشن مخالفین کو غداری سے لنک کر کے اور چور کا جھوٹا بیانیہ بنا کر چھُپ نہیں سکتی ۔ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کے جلسوں میں عوامی سمندر کی موجودگی ثبوت ہے کہ عمران صاحب تاریخ کا ایک سیاہ باب بن چکے ہیں۔
مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ مہنگائی،بے روزگاری،معاشی تباہی ،فتنے، نفرت اور بھوک کے خلاف اعلان جنگ کرتے ہوئے عوام نے عمران خان کو مسترد کردیا.عوامی فیصلے کے تحت 11 اپریل کو انقلاب آچکا ہے. کرپشن , نالائقی نااہلی کی علامت عمران صاحب گھر جا چکے ہیں۔17 جولائی کو مسلم لیگ (ن) کی کامیابی اس حقیقت کو مزیدپختہ کرے گی
مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ بزدار پر عمران صاحب اور بیگم بشری کا اتفاق تھا کیونکہ وہ کرپشن کا آلہ کار تھا۔ الزامات، معافیاں اور وضاحتیں عمران صاحب بچی کھچی سیاست ہے۔ اپنی کرپشن بچانے کے لئے محب وطن لوگوں کو غداری سے لنک کرنا بشریٰ بی بی کا ویژن ہے.فارن فنڈنگ آپ کے جرائم کی ناقابل تردید شہادت ہے۔
بشریٰ بی بی، بزدار، حریم شاہ گینگ بے نقاب،مبشر لقمان کو کیسے پھنسایا؟ تہلکہ خیز انکشاف
عثمان بزدارکی بےنامی جائیداد کی تفصیلات:15 ارب کی کرپشن کیسےکی؟
بزدار کی کرپشن پر عمران خان "چپ” کیوں تھے؟
عثمان بزدار کے گرد بھی گھیرا تنگ،ایک گرفتاری بھی ہو گئی
عثمان بزدار کے آبائی علاقے کے لوگ پانی کی بوند بوند کو ترس گئے
عثمان بزدار کی درخواست ضمانت پر فیصلہ آ گیا
بزدار کی رہائشگاہ پر اینٹی کرپشن کے چھاپے
عثمان بزدار کاجنوبی پنجاب سے مبینہ فرنٹ مین اینٹی کرپشن کے ہتھے چڑھ گیا
قبل ازیں گرفتاری کا خدشہ ، عثمان بزدار نے عدالت سے رجوع کر لیا،سابق وزیراعلیٰ پنجاب نے اینٹی کرپشن کیخلاف ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی عدالت نے چیف سیکرٹری پنجاب عثمان بزدار کیخلاف انکوائری سے متعلق جواب مانگ لیا، عثمان بزدار نے درخواست میں کہا کہ ن لیگ نے میرے خلاف جعلی کرپشن کیسز بنانے کی تیاری کرلی ہے،متعلقہ اداروں سے اس بارے میں پوچھتا ہوں تو وہ تعاون نہیں کر رہے مسلم لیگ ن کے رہنماؤں نے پریس کانفرنسوں میں متعدد الزمات لگائے،عدالت چیف سیکریٹری پنجاب،اینٹی کرپشن حکام کو تفصیلات فراہم کرنے کا حکم دے