عمران صاحب کے عوام کے لئے” احساس “کی اصلیت کیا ہے؟ مریم اورنگزیب پھٹ پڑیں

0
27
عمران صاحب کے عوام کے لئے” احساس “کی اصلیت کیا ہے؟ مریم اورنگزیب پھٹ پڑیں #Baaghi

عمران صاحب کے عوام کے لئے” احساس “کی اصلیت کیا ہے؟ مریم اورنگزیب پھٹ پڑیں

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے یوٹیلیٹی سٹورز پر 19 سے 53 فیصد مہنگائی کو عمران خان حکومت کا عوام پر نیا ظلم قرار دے دیا

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران خان نے غریب عوام سے آٹے، چینی، گھی اور دیگر اشیائے ضروریہ پر سبسڈی بھی چھین لی آئی ایم ایف کے ایجنڈے کی غلام حکومت عوام کو مہنگائی، بے روزگاری کی غلام بناچکی ہے اے ٹی ایمز، کارٹلز اور مافیاز کو کرپشن کی سہولت دینے والے عمران صاحب نے کھانے پینے پر عوام کو دی جانے والی رعایت چھین لی نئے پاکستان میں عوام سے آٹا چینی گھی دوائی، تعلیم، صحت، پٹرول بجلی اور گیس سب چھین لیا گیا گھی کی قیمتوں میں 53 فیصد اضافہ عمران صاحب کے عوام کے لئے” احساس “کی اصلیت ہے 52 روپے سے چینی 110 تک پہنچائی ، اب 68 سے 85 روپے یوٹیلیٹی سٹور کا ریٹ بنادیا ، واہ عمران صاحب واہ

مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ پٹرول کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچا کر کہتے ہیں کہ عام آدمی اس سے متاثر نہیں ہوگا عمران صاحب کی ”عام آدمی “سے مراد ان کے اے ٹی ایمز اور کارٹلز ہیں جن سے ان کا جیب خرچ چلتا ہے خام تیل کی امپورٹ پر ڈیوٹی اور سیلز ٹیکس بڑھادیا تاکہ ملک میں اے ٹی ایمز کی جیب بھرے اور عوام کی جیب خالی ہوعمران صاحب نے 50 ارب کورونا ریلیف فنڈ دینے کا ڈرامہ کیا لیکن اس کے تمام فنڈز جاری نہ کئے، یہ ہے ان کا اصل چہرہ چینی کی ریکارڈ پیداوار کے دعوے کرنے والوں نے 2 لاکھ میٹرک ٹن چینی درآمد کرکے خود کو جھوٹا ثابت کردیا عمران صاحب کی مہنگائی کی تبدیلی قوم کوبہت بھاری پڑ رہی ہے

خاتون کو غیرت کے نام پر قتل کرنے والے دوملزمان گرفتار

واش روم میں نہاتی خاتون کی موبائل سے ویڈیو بنانے والا پولیس اہلکار پکڑا گیا

گھناؤنا کام کرنیوالی خواتین پولیس کے ہتھے چڑھ گئیں

پشاور کی سڑکوں پر شرٹ اتار کر گاڑی میں سفر کرنیوالی لڑکی کی ویڈیو وائرل

واٹس ایپ پر محبوبہ کی ناراضگی،نوجوان نے کیا قدم اٹھا لیا؟

ناجائز تعلقات سے منع کرنے پر بیوی نے شوہر کو مردانہ صفت سے محروم کر دیا

لاہورپولیس کا نیا کارنامہ،نوجوان کو برہنہ سڑکوں پر گھمایا، تشدد سے ہوئی موت

‏اب غریب یوٹیلٹی اسٹور سے بھی خریداری نہیں کر سکے گا،شیری رحمان

Leave a reply