fbpx

عمران صاحب کیا این آر او نہیں مل رہا آپ کو ؟ مریم اورنگزیب

پاکستان مسلم (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیراعظم عمران خان کے بیان پر ردعمل میں کہا ہے کہ عمران صاحب پھر این آر او کی بات ، گھبراہٹ اور خوف ، خیر تو ہے

ن لیگی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران صاحب کیا این آر او نہیں مل رہا آپ کو ؟ تین سال ختم ہو گئے عمران صاحب آپ کی این آر او، این آر او کی رٹ ختم نہیں ہوئی ،مہذب معاشروں کا وزیراعظم جھوٹ نہیں بولتا مہذب معاشروں کا وزیراعظم حسد اور بغض کا شکار نہیں ہوتا،ملک آگے تب بڑھے کا جب چوروں کے شکنجے سے نکلے گا،

ماضی کی حکومت نے عوام کو ریلیف دیا،ماضی کی حکومت نے پاکستان کو ایٹمی قوت بنایا،بجلی، گیس اور رنگ روڈ مافیا آپ کے این آر تلے خوب جیبیں بھر رہا ہے،مہذب معاشرے میں وزیراعظم عوام کا آٹا، چینی، بجلی، گیس دوائی پہ ڈاکہ نہیں ڈالتے ماضی کی حکومت نے 5.8 فیصد ترقی دی اور آپ نے ترقی کی شرح منفی 0.4 فیصد کی ۱۶۰۰۰ ارب کا قرضہ ،پچاس لوگ بے روزگار کرنے وال ماضی کی حکومتوں سے سوال کر رہا ہے ماضی کی حکومت نے عوام کو 52 روپیہ کلو چینی سی آپ نے 120 روپیہ کلو کی ماضی کی حکومت نے عوام کو 35 روپیہ کلو آٹا دیا اور آپ نے ۱۰۰ روپیہ کلو آٹا دیا ماضی کی حکومت سے سوال کرنے سے پہلے اپنے گریبان میں جھانکیں

اشتہاری ملزم کی درخواستیں کس قانون کے تحت سن سکتے ہیں،نواز شریف کے وکیل سے دلائل طلب

نواز شریف کی جیل میں طبیعت کیوں خراب ہوئی تھی؟ نئی میڈیکل رپورٹ میں اہم انکشاف

اشتہاری مجرم کی ضمانت منسوخی کی ضرورت ہے؟ نواز شریف کیس میں عدالت کے ریمارکس

نواز شریف کو مفرور بھی ڈکلیئر کر دیں تو تب بھی اپیل تو سنی جائے گی،عدالت

گرفتاری پہلے، مقدمہ بعد میں، مہذب ممالک میں کبھی ایسا دیکھا ہے؟ مریم نواز

Facebook Notice for EU! You need to login to view and post FB Comments!