عمران صاحب یہ سکندر سلطان ہیں، جاوید اقبال نہیں جوآپ کی دھمکی میں آ جائیں،مریم اورنگزیب

0
36
maryam

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان جھوٹا، منافق اور چور ہے، پیسہ 2018ء، سینیٹ، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، آزاد کشمیر اور ڈسکہ کے انتخابات میں عمران خان ووٹ چور نے چلایا تھا.

وفاداریاں خریدنے کا سیاسی دھندا عمران خان کا ہے، عمران خان پر ان کے ممبران عدم اعتماد کر چکے ہیں۔ پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ عمران خان الیکشن کمشنر پر فارن فنڈنگ کیس کا غصہ نکال رہے ہیں، عمران صاحب یہ سکندر سلطان ہیں، جاوید اقبال نہیں جو آپ کی بلیک میلنگ اور دھمکی میں آ جائیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران صاحب چیف الیکشن کمشنر سے این آر او مانگ رہے ہیں، عمران خان وزیراعظم، چیف الیکشن کمشنر، چیئرمین نیب، چیف جسٹس آف پاکستان، ڈی جی ایف آئی اے، آئی جی پولیس پنجاب، ایس ایچ او بننا چاہتے ہیں، عدم اعتماد اور خریدوفروخت کے فرق کو سمجھو۔

قبل ازیں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان ان کا کہنا تھا کہ جنہوں نے پنجاب میں ضمنی الیکشن کروایا انہیں سزا دینی چاہیے۔لاہور کے لبرٹی چوک میں پی ٹی آئی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی کو ہرانے کا ہر حربہ استعمال کیا گیا۔

عمران خان نے کہا کہ سپریم کورٹ کو بتایا کہ سینیٹ الیکشن میں 30 سالوں سے پیسہ چلتا ہے، عدالت نے رولنگ دی کہ ویری فائی ایبل ووٹ ہونا چاہیے۔ جتنا پیسہ پنجاب کے ضمنی الیکشن میں چلا، اس کی ماضی میں تاریخ نہیں ملتی۔ہم انتظامیہ اور ریاستی مشینری کیخلاف لڑ رہے ہیں،ہم الیکشن کمیشن کے خلاف بھی لڑ رہے ہیں،ڈسکہ ضمنی الیکشن میں20پولنگ اسٹیشنز پر بے ضابطگیاں ہوئیں،چیف الیکشن کمشنر نے پورے حلقے میں دوبارہ الیکشن کرایا،ضمنی الیکشن میں صرف 12پارٹیوں کیخلاف نہیں لڑے،ہم نے سرکاری مشینری اور الیکشن کمیشن کےخلاف بھی الیکشن لڑے،تحریک انصاف 8دفعہ الیکشن کمیشن گئی لیکن اس نے ہمارے خلاف فیصلہ دیا.

عمران خان نے کہا کہ موجودہ چیف الیکشن کمشنر کی نگرانی میں عام انتخابات میں حصہ نہیں لیں گے،خفیہ ووٹ کے خلاف الیکشن کمیشن نے فیصلہ نہیں دیا،سینیٹ الیکشن میں خرید وفروخت کیخلاف ہم سپریم کورٹ گئے،الیکشن میں ہر قسم کی دھاندلی گئی الیکشن کمیشن نے ن لیگ کی مدد کی،پولیس نے ایف آئی آر کاٹیں لوگوں کو ڈرایا دھمکایا گیا،ای وی ایم مشین سے دھاندلی کے130طریقے ختم ہو جاتے ہیں،ہماری حکومت نے پورا زور لگایا کہ کسی طرح ای وی مشین آجائیں،پی ڈی ایم اور دیگر جماعتوں نے ای وی ایم کی مخالفت کردی،چیف الیکشن کمشنر ای وی ایم کے خلاف تھے،سکندر سلطان راجہ جیسا بد دیانت شخص زندگی میں نہیں دیکھا،یہ لوگ 2دن سے ہمارے لوگوں کو خریدنے کی کوشش کررہے ہیں،زرداری،فضل الرحمان اور شہبازشریف پیسہ چلانے کی کوشش کررہے ہیں،اگر انہوں نے عوام کا مینڈیٹ چوری کیا تو میں ذمہ دار نہیں کہ کیا ہوگا،

Leave a reply