عمران خان سے ملاقات میں آئی ایم ایف وفد کا طنز

عمران خان کا کسی اچھے سے ماہر نفسیات سے علاج معالجے کی ضرورت ہے،
0
45
imf imran

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عمران خان حکومت کے خاتمے کے بعد سے لے کر اب تک پی ڈی ایم اتحادی حکومت کی مسلسل کوششوں کے بعد حکومت کا آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ ہوا ہے

اس معاہدے کی منظوری سے قبل، آئی ایم ایف کے وفد نے پاکستان میں سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں سے ملاقاتیں کی، آئی ایم ایف وفد نے پی پی، ن لیگ، تحریک انصاف کے رہنماؤں سے ملاقاتیں کیں، آئی ایم ایف کا وفد گزشتہ روز زمان پارک میں آیا اور تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے ملاقات کی، اس ملاقات کے دوران شوکت ترین،حماد اظہر، شبلی فراز ویڈیو لنک پر موجود تھے، شاہ محمود قریشی عمران خان کے ہمراہ تھے

آئی ایم ایف وفد اور عمران خان کے مابین کیا بات چیت ہوئی، اس حوالہ سے میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ عمران خان نے آئی ایم ایف معاہدے کی حمایت کر دی ہے،تاہم سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کی ہے اور انکشاف کیا ہے کہ آئی ایم ایف وفد نے عمران خان سے ملاقات کے دوران تحریک انصاف کے دور حکومت میں وزیر خزانہ رہنے والے شوکت ترین کی آڈیو لیک کے بارے میں بھی بات چیت کی،جس پر عمران خان نے جواب دیا کہ وہ دوبارہ حکومت میں آئے تو محتاط رہیں گے، اس پر آئی ایم ایف وفد نے طنزا کہا کہ اس وقت بھی دو صوبوں میں آپکی حکومت تھی

مبشر لقمان کہتے ہیں کہ عمران خان جو یوٹرن کا ماسٹر ہے، آئے روز بیان بدلتا رہتا ہے، وہ بھول جاتا ہے کہ اس نے کیا کہا تھا یا کیا تھا، ان حالات میں عمران خان کا کسی اچھے سے ماہر نفسیات سے علاج معالجے کی ضرورت ہے،

 شوکت ترین پر غداری کے مقدمے میں ایف آئی اے نے مزید پیش رفت شروع کر دی۔

شوکت ترین ، تیمور جھگڑا ،محسن لغاری کی پاکستان کے خلاف سازش بے نقاب،آڈیو سامنے آ گئی

خیال رہے کہ پاکستان اور بین الاقوامی مالیاتی ادارے کے درمیان تین ارب ڈالر کا اسٹاف لیول کا اسٹینڈ بائی معاہدہ طے پا گیا ہے ، اس معاہدے کی منظوری رواں ماہ ہونی متوقع ہے، وزیراعظم شہباز شریف نے چند روز قبل ایک تقریب کے دوران خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ 12 جولائی کو پاکستان کو قسط مل جائے گی۔

آئی ایم ایف کی نمائندہ برائے پاکستان ایسترپیریز نے پیپلز پارٹی رہنماؤں سے بھی ملاقات کی جس میں وزیرتجارت سید نوید قمر اور سینیٹر سلیم مانڈوی والا شریک ہوئے اور پاکستان کے سٹینڈ بائی معاہدے پر تبادلہ خیال ہوا۔ پیپلز پارٹی نے ملک کے وسیع تر مفاد میں معاہدے کی حمایت پر اتفاق کیا اور کہا کہ آئی ایم ایف معاہدے سے ملک کے مالی استحکام پر گہرے مثبت اثرات مرتب ہوں گے سید نوید قمر نے کہا کہ سٹینڈ بائی معاہدہ پاکستان کے معاشی خدشات کو دور کرنے کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے، پیپلز پارٹی پروگرام کے کامیاب نفاذ کے لیے آئی ایم ایف کے ساتھ ہم آہنگی کے ساتھ کام کرنے کے عزم کا اعادہ کرتی ہے

سوشل میڈیا پر جعلی آئی ڈیز کے ذریعے لڑکی بن کر لوگوں کو پھنسانے والا گرفتار

قصور کے بعد تلہ گنگ میں جنسی سیکنڈل. امام مسجد کی مدرسہ پڑھنے والی بچیوں کی ساتھ زیادتی

سوشل میڈیا چیٹ سے روکنے پر بیوی نے کیا خلع کا دعویٰ دائر، شوہر نے بھی لگایا گھناؤنا الزام

بلاول بھٹو زرداری کی روضہ امام حسین آمد

وزیراعظم شہباز شریف کی آئی ایم ایف کی مینیجنگ ڈائریکٹر کرسٹلینا جورجیوا سے پیرس میں لندن روانگی سے پہلے ملاقات 

عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف نے پاکستان کے اہم دوست ممالک کی طرف سے مالی امداد کے حالیہ اعلان کا خیر مقدم کیا ہے

پرویز الہیٰ کے پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی کی نئی ویڈیو،تہلکہ خیز انکشافات

ویڈیو آ نہیں رہی، ویڈیو آ چکی ہے،کپتان کا حجرہ، مرشد کی خوشگوار گھڑیاں

عمران خان کی محبت بھری شاموں کا احوال، سب پھڑے جان گے، گالی بریگیڈ پریشان

عمران خان پرلاٹھیوں کی برسات، حالت پتلی، لیک ویڈیو، خواجہ سرا کے ساتھ

 پرویز الہیٰ کے بیٹے مونس الہیٰ کی آڈیو لیک

Leave a reply