عمران اقتدار سے اترتے ہی ذہنی توازن کھو بیٹھا ہے۔ سابق ڈی جی رانجھا

سابق ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب برگیڈیئر (ر) مظفر رانجھا نے سابق وزیر اعظم عمران کے الزامات کے جواب میں کہا ہے کہ: یہ شخص جب سے اقتدار سے اترا ہے اس کا ذہنی توازن خراب ہوگیا ہے اور اگر عمران جھوٹے الزامات سے باز نہ آئے تو اسے عدالت لے کر جاؤں گا.

سابق ڈی جی نے ایک نجی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ: عمران خان صرف اور صرف الزامات لگاتا ہے لہزا اگر انہوں نے جھوٹے الزمات لگانا بند نہ کئے تو ان کیخلاف قانونی کاروائی کروں گا. اور عمران خان کو کبھی فوج کو متنازعہ بنانے کی اجازت بھی نہیں دوں گا. لہذا عمران خان اب بھول جائیں میں اپنی ذاتی قربانی دے سکتا ہوں لیکن کسی صورت ادارے کو متنازعہ بنانے نہیں دوں گا اور یہ میرے ساتھ جس فورم پر چاہے بیٹھ جائے اگر اسے جھوٹا ثابت نہ کیا تو جو سزا دی جائے اسکے لئے تیار ہونگا.

برگیڈیئر رانجھا نے کہا کہ: میں عمران خان کو چیلنج کرتا ہوں کہ ان کی چار سال حکومت رہی لیکن انہوں نے میرے خلاف ٹھوس ثبوت کی بنیاد پر کاروائی کیوں نہ کی۔

رانجھا کے مطابق: اس سے قبل 4 مئی کو انٹرویو دیا کہ اس معاملے پر کمیشن بنائیں اور کمیشن بنانے سے پہلے ایک بیان حلفی بنائیں گے جو بھی ذمہ دار ہوگا وہ بڑی سزا کے لئے تیار ہوگا اور میرے انٹرویو پر جب میڈیا نے ان سے پوچھا تو اس جھوٹے شخص نے کہا کہ یہ میرا سیاسی بیان ہے .

ان کا مزید کہنا تھا: میرے الزام کی طرح انہوں نے صحافی نجم سیٹھی پر بھی الزام لگایا تھا. رانجھا نے دعوی کیا کہ سابق وزیراعظم عمران خان کے بارے میں مجھے بہت کچھ پتا ہے لیکن اگر وہ باز نہ آئے تو ناصرف عدالت جاؤں گا بلکہ ذرائع ابلاغ کو بھی ان کی ساری کرتوت بتا دیں گے.

واضح رہے گزشتہ دنوں اسلام آباد میں رجیم چینگ سیمینار سے خطاب کے دوران تحریک انضاف کے چیئرمین عمران خان نے الزام لگاتے ہوئے ایک بار پھر دعوی کیا تھا کہ مسلم لیگ ن کو 2013 میں اقتدار میں لانے کیلئے برگیڈیئرمظفر رانجھا نے ساری انجینرنگ کی تھی۔

Comments are closed.