عمران خان سے مشاورت کے بعد ایل او سی عبور کریں گے، وزیراعظم آزاد کشمیر

0
59

وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے کہا ہے کہ تمام سیاسی جماعتوں سےدوبارہ مشاورت کرکےسیزفائرلائن سے متعلق فیصلہ کریں گے،سیزفائرلائن عبورکرنے سےمتعلق عمران خان سےبھی مشاورت کرینگے،

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان کی میزبانی میں آزادکشمیر کی تمام سیاسی جماعتوں پر مشتمل آل پارٹیز کانفرنس کی خصوصی کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں ہو رہا ہے،اجلاس میں سنیٹ میں قائد حزب اختلاف سنیٹ راجہ ظفر الحق اپوزیشن لیڈر آزادکشمیر چوہدری یاسین بھی شریک ہیں ،

اجلاس کے وقفہ کے دوران راجہ فاروق حیدر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ریاست کشمیر کا دنیا بھر سے رابطہ منقطع کردیا گیا ہے،مقبوضہ وادی کودنیا کی سب سےبڑی جیل میں تبدیل کردیا گیا، بھارتی فوج ایل اوسی پربھی بے گناہ شہریوں کوشہید کررہی ہے،آزاد کشمیرحکومت اپنے کشمیری بھائیوں کی مدد کیلیےتمام وسائل استعمال کریگی، آزادکشمیرکے باشندے اپنےکشمیری بھائیوں کی مدد کےلئے بےتاب ہیں،پاکستان دنیا بھر میں ہمارا واحد وکیل ہے،

کشمیریوں سے یکجہتی، وزیراعظم کریں گے مظفر آباد میں جلسہ سے خطاب

وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ غاصب بھارتی افواج کی جانب سے مقبوضہ جموں و کشمیر کے جاری محاصرے کے بارے میں دنیا کو پیغام بھجوانے اور اہل کشمیر کو یہ دکھانے کیلئے کہ پاکستان پوری ثابت قدمی سے ان کے ساتھ کھڑا ہے، میں 13 ستمبر بروز جمعۃ المبارک مظفر آباد میں بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کروں گا۔

ایک اور تاریخ رقم،یوم دفاع، وزیراعظم، آرمی چیف لائن آف کنٹرول پہنچ گئے

آخری دم تک کشمیریوں کے ساتھ کھڑ ے رہیں گے، وزیراعظم

واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم تھمنے کا نام نہیں لے رہےہر گھڑی ، ہرلمحہ کشمیریوں کے لیے پہلے سے زیادہ مصیبت بن کر سامنے آرہا ہے ،مقبوضہ وادی میں کرفیو کا 38 واں روز ہے اور عالمی ضمیر ابھی بھی بے حس ہے جو کشمیریوں کے ان مصائب پر نہ تو آواز بلند کر رہا ہے اور نہ ہی بھارت پر دباؤ ڈالا جا رہا ہے،

Leave a reply