عمران خان اقتدار چھوڑ دیں گے لیکن یہ کام نہیں کریں گے، علامہ طاہر اشرفی کا بڑا دعویٰ

0
36

عمران خان اقتدار چھوڑ دیں گے لیکن یہ کام نہیں کریں گے، علامہ طاہر اشرفی کا بڑا دعویٰ

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی مذہبی ہم آہنگی ومشرقی وسطیٰ حافظ طاہراشرفی نے کہا ہے کہ عوامی سطح پرمذہبی ہم آہنگی کےفروغ تک مسائل پرقابونہیں پایا جاسکے گا،عمران خان اقتدار چھوڑ سکتے ہیں لیکن کشمیر اور فلسطین کے مسئلے سے پیچھے ہٹ نہیں سکتے،ہماری اطلاعات کے مطابق اسرائیل کے کسی ذمہ دار نے سعودی عرب کا دورہ نہیں کیا

طایر اشرفی کا کہنا تھا کہ گزشتہ سالوں میں توہین رسالت کےواقعات میں 90 فیصد کمی ہوئی، واضح کرناچاہتا ہوں کہ پاکستان اسرائیل کوقبول نہیں کرے گا،جب تک اسرائیل فلسطین کا مسئلہ حل نہیں کرتا تب تک قبول نہیں کیا جائے گا،

علامہ طاہر اشرفی کا مزید کہنا تھا کہ ہندوستان عالمی دہشت گردتنظیموں کی مدد کررہا ہے،یہ دہشت گردتنظیمیں پاکستان ہی نہیں بلکہ عرب ممالک میں بھی کام کر رہی ہیں،یہ ممکن نہیں کہ کشمیر اورفلسطین کے مسئلے کوکوئی پس پشت ڈال سکے،27 نومبرجمعہ کےتمام اجتماعات احتیاطی تدابیر کےساتھ ہوں گے،

علامہ طاہر اشرفی کا مزید کہنا تھا کہ اوآئی سی اجلاس میں وزیرخارجہ کشمیراورتوہین رسالت پر بات کریں گے ،توہین رسالت جیسےعمل کوبین الاقوامی سطح پرجرائم قراردینا چاہیے،تمام انبیا ء وآسمانی کتابوں کی عزت کیلئے اقوام متحدہ میں قانون سازی ہونی چاہیے ،موجودہ حکومت نےختم نبوت پرسب سے زیادہ آواز اٹھائی ہے

علامہ طاہر اشرفی کا مزید کہنا تھا کہ عالمی برادری بھارت کی جانب سے دہشتگردوں کی سرپرستی کا نوٹس لے.ہمارے اداروں کی کاوشوں سےامن وامان خراب کرنےکی متعدد سازشیں ناکام ہوئیں. 21 نومبر جمعتہ المبارک کو کورونا سے بچاؤ کیلئےخصوصی دعائیں کی جائیں گی.

اسرائیلی وزیراعظم اور محمد بن سلمان نے 5 گھنٹے کیا باتیں کیں؟ تہلکہ خیز انکشافات مبشر لقمان کی زبانی

Leave a reply