fbpx

عمران خان نے کہا تھا کہ ڈریم ٹیم لاوں گا ، کیا یہ لوٹوں پر مشتمل ڈریم ٹیم ہے؟ احسن اقبال

عمران خان نے کہا تھا کہ ڈریم ٹیم لاوں گا ، کیا یہ لوٹوں پر مشتمل ڈریم ٹیم ہے؟ احسن اقبال

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق احتساب عدالت اسلام آباد میں نارووال سپورٹس سٹی ریفرنس پر سماعت ہوئی

کورونا ایس او پیز کے باعث سماعت بغیر کارروائی کیس کی سماعت ملتوی کر دی گئی، وکیل ارشد تبیر کا کہنا تھا کہ ہائیکورٹ نے گیارہ اپریل تک صرف ارجنٹ کیسز سننے کا کہا ہے، عدالت نے ہائیکورٹ کا نوٹیفکیشن دیکھ کر سماعت بغیر کارروائی ملتوی کر دی،عدالت نے کہا کہ ریفرنس پر اب سماعت 20 اپریل کو ہو گی ، ن لیگی رہنما احسن اقبال اور دیگر ملزمان واپس روانہ ہو گئے

عدالت پیشی کے موقع پر احسن اقبال کا کہنا تھا کہ عمران خان کی نالائقی سے پاکستان کا پبلک سیکٹر ڈیویلپمنٹ پروگرام بھی نقصان میں ہے کل کو جو حکومت آئی وہ ان منصوبوں کو مکمل کرنے کے لیے 1000 ارب سے زیادہ پیسہ لگائے گی اس اناڑی پن کا کون ذمہ دار ہے؟ تین سال گزر گئے ابھی تک کوئی وزیر خزانہ نہیں مل سکا عمران خان نے کہا تھا کہ ڈریم ٹیم لاوں گا. کیا یہ لوٹوں پر مشتمل ڈریم ٹیم ہے؟ پاکستان کے دشمن اتنا نقصان نہیں پہنچا سکتے تھے جو عمران خان نے تین سال میں کیا عمران خان کی شخصی سحر سے نکلیں اور آنکھیں کھولیں ملک کا سوچیں عمران خان نے چکنے چپڑے خواب دکھائے لیکن اندر سے یہ اناڑی تھے اج پھر نیب کے اندر جھوٹے ریفرنس کے حوالے سے پیشی دی عمران خان نے نارووال کا جھوٹا ریفرنس دائر کیا عمران خان فرماتے ہیں کہ وہ اپنا ایجنڈا پورا نہیں کر سکتے کیونکہ عدلیہ ان کے ساتھ تعاون نہیں کر رہی عمران خان کس قسم کا تعاون پاکستان کی عدلیہ سے مانگ رہے عمران خان کو ایسا تعاون چاہیے جو ان کی الف لیلہ کی کہانی کے حوالے سے کیا جائے جو وہ اپنے مخالفین کے خلاف کر رہے تین سال ہوگئے عمران خان نے کوئی ایک ٹھوس ریفرنس قوم کے سامنے پیش نہیں کیا

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ مطالبہ کرتا ہوں کہ نیب ریفرنس سب میڈیا عوام کو کیمرے کے زریعے دکھایا جائے،بین الاقوامی رپورٹس اس بات کی نشاندھی کر رہی ہیں کہ پاکستان کی معیشت کو عمران خان کی پالیسیاں تباہ کر دیں گی پاکستان تین سالوں میں قرضوں کے جال میں دھنس گیا ہے مسلم لیگ ن کے پانچ سال کے قرضے پیداواری نوعیت کے تھے جس سے ملک کی ترقی ہوئی ہمارے پانچ سال کے قرضوں سے زیادہ عمران خان نے دو سال میں قرضہ لیا جو گیارہ ہزار ارب سے زیادہ کا ہے عمران خان نے غیر پیداواری قرضہ لیا جو پاکستان کے کسی فائدہ کا نہیں عمران خان نے جو قرضوں کا بوجھ لادا ہے ان کو اپنی پالیسیوں سے یہ چھٹکارا نہیں پا سکتے غریبوں اور کسانوں کی قسمت کے فیصلے اب آئی ایم ایف کرے گی سی پیک کو بھی تباہ کردیا گیا کون سا منصوبہ ہے جو ہم 2018 میں چھوڑ کے گئے اور ہمارے بعد آپ نے کوئی شروع کیا

احسن اقبال کے خلاف ریفرنس کب تک دائر کیا جائے؟ عدالت نے نیب کو بڑا حکم دے دیا

نواز شریف کے قریبی دوست میاں منشا کی کمپنی کو نوازنے پر نیب کی تحقیقات کا آغاز

نواز شریف سے جیل میں نیب نے کتنے گھنٹے تحقیقات کی؟

نیب کی غفلت سے میرا بازو مستقل ٹیڑھا ہو گیا، احسن اقبال نیب اور حکومت پر برس پڑے

ناروال اسپورٹس کمپلیکس کیس،ریفرنس دائر ہونے کے بعد احسن اقبال نے کیا مطالبہ کر دیا؟

واضح رہے کہ احسن اقبال کو نیب نے گرفتار کیا تھا، احسن اقبال کو عدالت نے ضمانت پر رہا کیا تھا جس کے بعدوہ اڈیالہ جیل سے رہا ہوئے تھے، جیل سے رہا ہوتے ہی احسن اقبال کو نیب نے دوبارہ طلب کر کے پاسپورٹ جمع کروانے کا کہا تھا تا کہ وہ بیرون ملک فرار نہ ہو سکیں

نیب کے مطابق احسن اقبال نے بطور وزیر منصوبہ بندی اختیارات کا نا جائز استعمال کیا ،احسن اقبال  نے نارووال اسپورٹس منصوبےکی لاگت کوغیرقانونی طور پر بڑھایا ،ساڑھے 3 کروڑ روپے کے منصوبے کی لاگت 10کروڑ روپے تک پہنچ گئی،لاگت بڑھانے کی اجازت سنٹرل ڈویلوپمنٹ ورکنگ پارٹی سے نہیں لی گئی

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.