عمران کی ناکامیوں اور تباہ کاریوں پر سلیکٹرز کو بھی ایک دن سوچنا پڑے گا۔ قمر زمان کائرہ

0
57

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیپلزپارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ اے پی سی کیلئے ہرجماعت کے پاس جائیں گے. امیدہے کہ جلد اس نااہل حکومت سے نجات مل جائے گی۔

قمرزمان کائرہ کا کہنا تھا کہ حکومت نے جتنے وعدے کیے وہ سب جھوٹے نکلے۔ عمران خان اپنے جلسوں میں کہتے تھے کہ پی ٹی آئی سونامی لائے گی ہم اس وقت بھی کہتے تھے کہ سونامی تباہی کانام ہے۔ آج عمران خان کے ہاتھوں ملک تباہی کے دہانے پر ہے ۔ دھرنوں کیخلاف ہیں لانگ مارچ اوراحتجاجی مظاہرے کرنا ہونگے۔

قمرزمان کائرہ کا مزید کہنا تھا کہ اس وقت ملک میں سیاسی ہیجان ہے۔ حکومت تقسیم کو گہرا کر رہی ہے کرونا کے دوسرے فیز کا خطرہ ہے عوام کو محتاط رہنا ہوگا۔ نیب سیاسی انجینئرنگ کا ادارہ بن کے رہ گئی ہے۔ سیاسی انجینئرنگ پر جنرل حمید گل اور اسلم بیگ کے سپریم کورٹ میں بیان موجود ہیں۔ شہید بی بی بھی یہی کہتی تھیں لیکن اس وقت کہاجاتا تھا کہ پیپلزپارٹی اداروں کیخلاف ہے،عمران کی ناکامیوں اور تباہ کاریوں پر سلیکٹرز کو بھی ایک دن سوچنا پڑے گا۔

Leave a reply