عمران صاحب کورونا کے پیچھے چھپنے سے پی ڈی ایم کا جلسہ نہیں رکے گا،مریم اورنگزیب

عمران صاحب کورونا کے پیچھے چھپنے سے پی ڈی ایم کا جلسہ نہیں رکے گا،مریم اورنگزیب
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ملک وقوم کی تباہی وبربادی کو آپ کی مجرمانہ لاپرواہی اور غیرذمہ دارانہ (Reckless) پالیسی کا نتیجہ ہے

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران صاحب آپ کی ’ریک لیس‘ پالیسی کا نتیجہ آٹا چینی دوائی بجلی گیس چوری کی شکل میں عوام بھگت رہے ہیں

مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ عمران صاحب آپ کی ’ریک لیس‘ پالیسی نے پشاور میں 126 ارب کے گھڈے کھود دئیے ہیں ،عمران صاحب کورونا کے پیچھے چھپنے سے پی ڈی ایم کا جلسہ نہیں رُکے گا، جلسہ مقررہ دن، وقت اور مقام پر تمام احتیاطی تدابیر کے ساتھ ہوکر رہے گا۔ انشاءاللہ

مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ عمران صاحب عوام آپ کی ’ریک لیس‘ سیلیکٹڈ نالائق , نااہل اور کرپٹ حکومت سے نجات چاہتے ہیں ،عمران صاحب آپ کی ’ریک لیس‘ حکومت کی ’ریک لیس‘ پالیسیوں نے قوم کو ’ریسٹ لیس‘ کردیا ہے،عمران صاحب اب آپ کے اپنے ریسٹ لیس ہونے کا وقت ہوگیا ہے

دوسری طرف پشاور کی ضلعی انتظامیہ نے بھی اپوزیشن کو جلسے کی اجازت دینے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا کی صورت حال کے پیش نظر پی ڈی ایم کو جلسے کی اجازت نہیں دے سکتے

اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم کے صوبائی قائدین نے کہا ہے کہ پشاور میں جلسہ ہر صورت میں ہوگا،حکومت تصادم کا ماحول بنار ہی ہے، اختیارات کے ناجائز استعمال کرنے والوں کے ساتھ نمٹنا آتا ہے۔

رات گئے اس طرح کی گرفتاری ….بلاول کا صفدر کی گرفتاری کے 11 گھنٹے بعد مریم سے رابطہ،کیا کہا؟

مریم نواز ایک بار پھر نیوز کانفرنس سے اٹھ کر چلی گئیں

مولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت پی ڈی ایم کا اہم اجلاس جاری،مریم سمیت کون کون شریک؟

کیپٹن ر صفدر کی درخواست ضمانت پر عدالت نے فیصلہ سنا دیا

مریم نواز کو اندر کون ڈالے گا؟. اہم سوال اٹھ گیا

پی ڈی ایم کا گوجرانوالہ میں جلسے پر مقدمہ درج

پی ڈی ایم جلسہ ،ایس او پیز کی خلاف ورزی پر مقدمہ، عدالت کا بڑا حکم

اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پی ڈی ایم کے زیر اہتمام 22 نومبر کو پشاور میں بڑے جلسے کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس میں تمام حکومت مخالف جماعتوں کے مرکزی قائدین خطاب کریں گے

پاکستان پیپلزپارٹی نے پی ڈی ایم جلسے کی اجازت نہ دینے کے فیصلے کو مسترد کردیا ،پی پی رہنما فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ پشاور میں جلسہ ہر صورت میں ہوگا،ضلعی انتظامیہ حکومتی دباؤ میں آکر پی ٹی آئی کی بی ٹیم کا کردار ادا کررہی ہے، 22 نومبر کو پی ڈی ایم کا جلسہ ضرور ہوگا،عوام،جیالے تیاری کرلیں22نومبرکو دما دم مست قلندرہوگا، پشاورمیں اپوزیشن پی ٹی آئی کی گرتی ہوئی دیوارکو ایک دھکا اور دے گی۔

Comments are closed.