عمارت میں ہسپتال کیسے بند ہو گیا؟ کیسے معاملات ہمارے سامنے آ رہے ہیں؟ چیف جسٹس کے ریمارکس

عمارت میں ہسپتال کیسے بند ہو گیا؟ کیسے معاملات ہمارے سامنے آ رہے ہیں؟ چیف جسٹس کے ریمارکس

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں سی بریز پلازہ گرانے کا معاملہ پر سماعت ہوئی،سی بریز پلازہ کے ناقص ہونے سے متعلق نیسپاک کی رپورٹ عدالت میں پیش کر دی گئی،

چیف جسٹس نے کہا کہ سی بریز عمارت 40 سال سے خالی پڑی ہے،میئرصاحب، آپ کو سی بریز پلازہ پر تشویش ہونی چاہیے، جس پر میئر کراچی وسیم اختر نے کہا کہ مجھے تشویش ہے پتہ نہیں ایسی کتنی عمارتیں ہیں،

چیف جسٹس گلزار احمد نے کہا کہ رپورٹ دیکھ لی اب عمارت کو قائم رکھنے کا حکم نہیں دے سکتے،عمارت گر گئی تو الزام سپریم کورٹ پر آئے گا،40سال سے عمارت خالی رکھنے کی کیا وجہ ہے،

سی بریز پلازہ کی رہائشی خاتون نے عدالت میں کہا کہ یہ رہائشی نہیں اسپتال کی زمین تھی،چیف جسٹس نے کہا کہ پھر اسپتال کیسے بند ہوگیا، اس کی وجہ بھی تو بتائیں، افسوس ہے کہ ایسے معاملات بھی ہمارے سامنے آرہے ہیں،ایم اے جناح روڈ پر ایسی عمارت کا ہونا کیا خطرناک نہیں؟

ہمارے سامنے ماسٹر نہ بنیں، کسی کے لاڈلے ہونگے،ہمارے نہیں،چیف جسٹس کے ریمارکس

سپریم کورٹ نے دیا شہر قائد میں پارک کی زمین پر بنائے گئے فلیٹ گرانے کا حکم

ماضی میں توجہ نہیں ملی،اب ہم یہ کام کریں گے، زرتاج گل کا حیرت انگیز دعویٰ

عمران خان مایوس کریں گے یا نہیں؟ زرتاج گل نے کیا حیرت انگیز دعویٰ

نہر کنارے درخت کاٹ کر ان کے ساتھ دہشت گردی کی گئی، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ

ملزم نے دو شادیاں کر رکھی ہیں،وکیل کے بیان پر چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے کیا ریمارکس دیئے؟

سرکلرریلوے کی بحالی ،چیف جسٹس نے کی سماعت،سندھ حکومت نے دیا جواب

اتنے بے بس ہیں تو میئر بننے کی کیا ضرورت تھی، جائیں اور یہ کام کریں، عدالت کا میئر کراچی کو بڑا حکم

مالکان سی بریز نے کہا کہ سی بریز پلازہ کی عمارت ٹیڑھی نہیں ہے،عدالت نے نیسپاک اور پاکستان انجنیئرنگ کونسل کی رپورٹ کا جائزہ لینے کا حکم دے دیا،عدالت نے رپورٹ پر کراچی کنٹونمنٹ بورڈ کو جواب جمع کرانے کا حکم دے دیا،عدالت نے کہا کہ کراچی کنٹونمنٹ بورڈ رپورٹ کا جائزہ لے اور جامع جواب جمع کرایا جائے،واضح طور پر بتایا جائے کہ عمارت گرائی جائے یا نہیں،عدالت نے کراچی کنٹونمنٹ بورڈ کو 2 ہفتوں میں جواب جمع کرانے کا حکم دیا.

اربوں کی ریلوے کی زمین کروڑوں میں دینے پر چیف جسٹس نے کیا جواب طلب

Comments are closed.