عمران خان کا جلسہ،سرکاری کالج کی دیوار توڑ دی گئی ،درخت کاٹ دیئے گئے

0
23

 

عمران خان کا جلسہ،سرکاری کالج کی دیوار توڑ دی گئی ،درخت کاٹ دیئے گئے

عمران خان کل ہفتہ کو رحیم یار خان میں جلسہ کریں گے

اس جلسے کے لئے تیاریاں و انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں، رحیم یارخان میں پی ٹی آئی جلسے کیلئے گورنمنٹ کالج کی مرکزی دیوار توڑ کر راستہ بنا دیا گیاعمران خان کے جلسے کیلئے سبزہ زار سے درخت بھی کاٹ دیئے گئے ،پرنسپل خواجہ فریدک الج کا کہنا ہے کہ 3 مقامات سے کالج کی دیوارکو توڑ کرجلسہ گاہ کیلئے راستہ بنایا گیا، دوبارہ بنوا کر دینے کی شرط پر دیواروں کو توڑا گیا ہے، کالج کے سبزہ زار سےدرخت کاٹنے کا معاملہ میرے علم میں نہیں،سبزہ زار سے درخت کاٹنے کی اجازت پی ٹی آئی کی مقامی قیادت کو نہیں دی گئی،

عمران خان رحیم یار خان جلسے میں کیا اعلان کریں گے ابھی تک کچھ معلوم نہیں تا ہم وہ کہہ چکے ہیں کہ ہفتے کو بڑا اعلان کریں گے، عمران خان کا کہنا تھا کہ کل رحیم یار خان میں اہم خطاب کروں گا، مجرموں کو قبول کرنے کو تیار ہوں نہ قوم کرے گی،

قبل ازیں عمران خان جلسے سے خطاب کریں گے، جلسے کو کامیاب کرنے کے لئے کچے کے ڈاکوؤن نے دیگر جماعتوں کے رہنماؤں کو فون کرنا شروع کر دیئے ہیں اور کہا ہے کہ عمران خان کے جلسے میں جائیں اور اسکو کامیاب بنائیں، نجی ٹی وی 24 نیوز کی رپورٹ کے مطابق ڈاکوؤں نے کونسلر و دیگر شخصیات کو دھمکیاں دی جا رہی ہیںً کہ عمران خان کی حمایت کریں اور جلسے میں جائیں، نہیں تو خوفناک نتائج بھگتنے کے لئے تیار ہو جائیں ، ڈاکوؤں کی جانب سے کہا گیا ہے کہ عمران خان کے جلسے میں جا کر اسکی حمایت کریں،

رحیم یار خان پیپلز پارٹی کا گڑھ سمجھا جاتا ہے تا ہم اب ڈاکو خوف کی علامت بن کر دھمکیاں دے رہے ہیں کہ تحریک انصاف کو سپورٹ کریں، پیپلز پارٹی کے ساتھ وابستگی رکھنے والی بااثر شخصیات کو کہا جا رہا ہے کہ وہ تحریک انصاف کے جلسے میں جائیں، عمران خان کے جلسے کا انتظام کالج میں کیا جا رہا ہے

ن لیگی رہنما ،رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ظاہر ہے ڈاکو کی ڈاکو ہی حمایت کریں گے۔۔۔

تین سال سے ہر جمعہ کو مفتی عزیز الرحمان میرے ساتھ…..متاثرہ طالب علم مزید کتنی ویڈیوز سامنے لے آیا؟

میں نے کوئی جبر تو نہیں کیا، مفتی عزیزالرحمان اعتراف کے بعد فرار

 زیادتی کے نتیجے میں پیدا ہونے والے بچے نے 28 سال بعد ماں سے زیادتی کرنیوالوں کو پکڑوا دیا

 ایک وقت میں چھ بیویاں، ایک بیوی کو ہوا شک، شوہر کا موبائل کیا چیک ،پہنچ گئی تھانے،درج کروا دیا مقدمہ

طالب علم نے چائے پلائی اور پھر….مفتی عزیرالرحمان کی زیادتی کیس میں وضاحتی ویڈیو

باپ کی 13 سالہ بیٹی سے زیادتی، بیٹی نے بچے کو دیا جنم

Leave a reply