امتحانات آگے بڑھانا پڑے تو بڑھائیں گے لیکن طلبہ کو پروموٹ نہیں کریں گے

0
48

وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اس سال بغیر امتحان پاس نہیں کیا جائے گا اور طلبہ کو بغیر امتحان لیے اگلی کلاس میں نہیں بھیجیں گے، امتحانات آگے بڑھانا پڑے تو بڑھائیں گے لیکن امتحان ضرور ہوگا اور نا ہی طلبہ کو پروموٹ کیا جائے گا۔ وزیر تعلیم نے کہا کہ این سی او سی اجلاس میں اسکولوں کی بندش پر بات ہوئی تھی جس میں اسٹیرنگ کمیٹی کی اکثریت نے اسکول بند کرنے کی رائے دی۔ سعید غنی کا کہنا تھا کہ اسکول بند ہونے سے بچوں کی تعلیم اور ایجوکیشن سیکٹر پر اثر پڑے گا، کورونا کی صورتحال میں بچوں کی تعلیم کا نقصان ہوا ہے، امید ہے پرائیویٹ اسکولز مینیجمنٹ حکومتِ سندھ کی مجبوری کو سمجھیں گے۔

Leave a reply