امتحانات کے بہترانعقاد کیلئے پرائیویٹ سکولز فیڈریشن نے اہم پیش کش کردی

0
84

امتحانات کے بہترانعقاد کیلئے پرائیویٹ سکولز فیڈریشن نے اہم پیش کش کردی

باغی ٹی وی : کاشف مرزا صدر آل پاکستان پرائیویٹ سکولز فیڈریشن نے کہا ہے کہ سیکنڈری اورکیمبرج امتحانات کا انعقاد ڈیٹ شیٹ SOPs کے مطابق یقینی بنایاجائے:

انہوں نے ملک بھر امتحانات کے بہترانعقاد کیلئے پرائیویٹ سکولز بطور امتحانی سینٹرز بنانے کی پیشکش کی دی.کاشف مرزا کاکہنا تھا مٹھی بھرطلبا کے پر تشدداحتجاج کی مذمت کرتے ہیں،پرامتحانات کاملتوی کرنابلیک میلنگ اورتعلیم دشمنی ہو گی

امتحانات کینسل وملتوی کےفیصلےحکومتی نااہلی کا ثبوت ہونگے:امتحانات ملتوی کرنا50 لاکھ طلبا کی حق تلفی ہوگی ہے:ایلیٹ کلاس کےمحض2% طلبا کے پاس آن لائن تعلیم سہولت ہے۔50لاکھ طلباآن لائن تعلیم سےمحروم،فیزیکل امتحانات واحد راستہ ہیں۔

طلبا کا قیمتی سال ضائع ہونے سے بچایا ہے۔مدارس کے 4لاکھ طلبا کا SOPs کے تحت امتحانات کا انعقاد کامیابی کاواضح ثبوت ہے.امتحانات ملتوی کےفیصلے سےکالجزاوریونیورسٹیز میں داخلے متاثرہونگے۔

ملک بھر کے 7.5کروڑبچوں کو انکاآئینی تعلیمی حق دیا جائے۔ڈبل شفٹ50%حاضری کے ساتھ کلاسزمیں تدریس جاری رکھی جائیں۔

پرائیویٹ و پبلک طلبا،اساتذہ واسٹاف کو بلا امتیاز ویکسین ترجیح بنیادوں پرکی جائے۔

Leave a reply