امتحانات کے معاملے پر سستی سیاست بند کی جائے، شفقت محمود

0
29
امتحانات کے معاملے پر سستی سیاست بند کی جائے، شفقت محمود #Baaghi

امتحانات کے معاملے پر سستی سیاست بند کی جائے، شفقت محمود

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ طلبہ کے امتحانات کے معاملے پر سستی سیاست بند کی جائے،

شفقت محمود کا کہنا تھا کہ کل سےملک بھر میں 12ویں کے امتحانات شروع ہورہے ہیں، خواجہ سعد اور احسن اقبال کو پتہ ہونا چاہیے کہ امتحانات ہی طلبہ کی قابلیت جانچنے کا پیمانہ ہے یہ لوگ سمجھتے ہیں کہ وفاقی وزیر ہی ملک بھر میں امتحانات منسوخ کرنے کے احکامات دے سکتے ہیں، 30تعلیمی بورڈ ز میں سے صرف فیڈرل بورڈ ہی وفاقی حکومت کے ماتحت ہے، طلبہ نے 12ویں جماعت کے بعد یونیورسٹیوں اور پروفیشنل تعلیمی اداروں میں داخلہ لینا ہوتا ہے،ذہین اور محنتی طلبہ کے ساتھ ناانصافی کیوں کی جائے؟،

قبل ازیں وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ کچھ لوگ چاہتے ہیں کہ امتحانات نہ ہوں، تنقید کرنے والے اپنی پارٹی سے مشاورت کر لیا کریں، اگر امتحان نہیں ہوں گے تو بہت نقصان ہوگا،

واضح رہے کہ کرونا کی وجہ سے تعلیمی ادارے طویل بندش کے بعد کھل گئے ہیں، اس سال حکومت نے اعلان کیا ہے کہ امتحان کے بغیر کسی کو پروموٹ نہیں کیا جائے گا، طلبا کا کہنا ہے کہ آن لائن پڑھائی ہوئی تو امتحان بھی آن لائن لیا جائے ،اس ضمن میں طلبا نے احتجاج بھی کیا، تا ہم حکومت کی جانب سے آن لائن امتحان کو مسترد کر دیا گیا ہے

دوسری جانب آئے روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر امتحان کیسنل کرو کے ٹرینڈ چلائے جاتے ہیں تا ہم وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود اسوقت طلبا کی تمام امیدوں پر پانی پھیر دیتے ہیں جب یہ کہتے ہیں کہ اس سال امتحان کے بغیر کسی کو پاس نہیں کیا جائے گا

ان تصاویر کو دیکھ کر خودبخود جنت کی یاد آجاتی ہے،مریم نواز کی ٹویٹ پر صارف کا تبصرہ

فلسطین پر حملے،ترکی نے اسرائیل کے خلاف کونسا قدم اٹھا لیا؟

اسرائیل کی بربریت جاری، شہادتیں 36 ہو گئیں،ہسپتال زخمیوں سے بھر گئے

سعودی عرب سے کتنی مزید امداد ملے گی؟ وزیر خارجہ نے حقیقت بتا ہی دی

ان تصاویر کو دیکھ کر خودبخود جنت کی یاد آجاتی ہے،مریم نواز کی ٹویٹ پر صارف کا تبصرہ

ہم فلسطین کے ساتھ کھڑے ہیں،وزیراعظم عمران خان کا دنیا کو پیغام

ایک طرف انسانیت، دوسری طرف بربریت،مسلم امہ کا امتحان ہے، وزیر خارجہ

آن لائن کلاسز .اب امتحان بھی آن لائن ہی لیں، طلبا سڑکوں پر آ گئے

طلبا خبردار، پنجاب بھر میں میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کا شیڈول تیار

·

·

Leave a reply