آسٹریلیا کی فضائیں بھی راحت علی خان کی آواز سے گونج اٹھیں ، ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے نظارہ کیا
سڈنی: آسٹریلیا کی فضائیں بھی راحت علی خان کی آواز سے گونج اٹھیں ، ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے نظارہ کیا ، اطلاعات یہی ہیں کہ پاکستان کے لیجنڈ گلوکارراحت فتح علی خان نے آسٹریلیا میں اپنی آواز کا جادو جگا کر مداحوں کی خوب داد سمیٹی۔
خاتون کے ہاتھوں خاوند قتل اپنے ہی بچوں کو یتیم کردیا
اطلاعات کےمطابق گزشتہ روز گلوکار نے آسٹریلوی شہرمیلبورن میں “می مائی سیلف اینڈ آئی ورلڈ ٹوور2019″ کے نام سے میوزیکل شو کے دوران مداحوں کوخوب محظوظ کیا جس کی وڈیو سوشل میڈیا پر بھی خوب وائرل ہوئیں۔عالمی شہرت یافتہ گلوکاروقوال راحت فتح علی خان دنیا میں اپنی آوازکا جادو جگا کرمداحوں کو محظوظ کرتے ہیں۔
سیاحت فروغ پانے لگی ، پاکستان میں 2018 میں 66 لاکھ افراد نے سیاحتی نظارے کیے
ذرائع کے مطابق اس تقریب میں اس سے قبل گلوکارنے آسٹریلوی شہربرسبین اورسڈنی میں بھی لائیوپرفارمنس دے کرمداحوں کے خوب دل جیتے۔دوسری جانب گلوکاررواں ہفتے سے شروع ہونے والے امریکا اورکینیڈا کے مختلف شہروں میں “می مائی سیلف اینڈ آئی ورلڈ ٹوور2019″ کے تحت ہی میوزیکل شوز کا بھی حصہ ہوں گے۔