آزاد کشمیر میں‌ فوج کوبڑا حکم مل گیا:نوٹیفکیشن بھی جاری

0
33

مظفر آباد: آزاد کشمیر میں‌ فوج کوبڑا حکم مل گیا:نوٹیفکیشن بھی جاری ،اطلاعات کےمطابق آزادکشمیر نے 25 جولائی کو عام انتخابات کے آزادانہ وشفاف انعقاد کے لیے فوج اور پولیس کی نفری طلب کر لی۔

مظفرآبادسے ملنے والی اطلاعات میں‌ بتایا گیا ہے کہ محکمہ داخلہ آزادکشمیر کی درخواست پر وزارت داخلہ نے 40 ہزار اہلکاروں کی انتخابات میں تعیناتی کے لیے سمری وفاقی کابینہ کو ارسال کردی، جس کی منظوری سرکلر سمری کے ذریعے رات گئے لے لی گئی۔

اس نوٹیفکیشن کے مطابق فرنٹیئر کانسٹیبلری کے 4 ہزار اہلکار ،پاکستان رینجرز 2 ہزار اہلکار،پاک فوج کے 19 ہزار جوان، کے پی پولیس کے 4 ہزار ،پنجاب پولیس 6 زار ،وفاقی پولیس کے ایک ہزار اہلکار ، پنجاب کانسٹیبلری کے 4 ہزار اہلکار انتخابات میں ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔ جبکہ اس کے ساتھ پاکستان آرمی اورسول آرمڈ فورسزکے ٹروپس الیکشن کمیشن آزادکشمیر کے ماتحت ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔

خیبرپختونخوا، پنجاب اور وفاقی پولیس سمیت پنجاب کانسٹیبلری کے اہلکار حکومت آزادکشمیر کے ماتحت الیکشنز میں ڈیوٹیاں سرانجام دیں گے۔ پاکستان رینجرز کے 1600 اہلکار انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنوں پر تعینات کیے جائیں گے ۔پاک فوج کے دستے کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے اسٹینڈبائی پوزیشن پر رہیں گے ۔ فرنٹیئر کانسٹیبلری کے 4ہزار اہلکار آزادکشمیر حکومت کے ماتحت الیکشن ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔

Leave a reply