fbpx

بھٹو کی نگری میں آوارہ کتوں نے 20 افراد کوکاٹ دیا

لاڑکانہ :لاڑکانہ میں آوارہ کتوں نے 20 افراد کوکاٹ دیا ،اطلاعات کے مطابق انچارج اینٹی ریبیز ویکسین سینٹر چانڈکا میڈیکل کالج اسپتال ڈاکٹر مکیش کے مطابق لاڑکانہ کے مختلف علاقوں میں آوارہ کتوں نے کاٹ کر 20 افراد کو زخمی کردیا۔

ڈاکٹرمکیش کے مطابق 2 روز میں مجموعی طور پر آوارہ کتوں نے 40 افراد کو کاٹ کرزخمی کیا جبکہ مارچ میں مجموعی طور پر 1800 افراد کتے کے کاٹنے سے زخمی ہو کر اسپتال لائے گئے تھے۔

انہوں نے بتایا کہ زخمیوں کو اسپتال میں ویکسین کی پہلی خوراک دے دی گئی ہے۔

دوسری طرف یہ بھی اطلاعات ہیں کہ بعض بااثرشخصیات کتوں کومارنے میں رکاوٹ بن رہی ہیں‌جس کی وجہ سے کتوں کے خلاف آپریشن کامیاب نہیں ہورہا

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.