بلاول کے شہرمیں‌ تھپڑ لگنے سے خاتون جاں بحق ہو گئی

0
22

کراچی: بلاول کے شہرمیں‌ تھپڑ لگنے سے خاتون جاں بحق ہو گئی ،اطلاعات کے مطابق کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد کے عرفات ٹاؤن میں گاڑی پارک کرنے کے جھگڑے پر بزرگ خاتون تھپڑ اور دھکے لگنے سے پھسل کرگرنے سے جاں بحق ہو گئیں۔

کراچی پولیس کا کہنا ہے کہ عرفات ٹاؤن میں گاڑی کے مالک فرحان نے خاتون کے گھر کے باہر گاڑی پارک کی جس پر خاتون نے اعتراض کیا۔تو دونوں کے درمیان تلخ کلامی ہوئی۔

کراچی پولیس کی طرف سے اس حوالے سے مزید معلومات ملی ہیں جن کے مطابق فرحان نے 72 سالہ بانو زوجہ اسماعیل کو تھپڑ مار اور دھکے دئیے۔جس سے برزگ خاتون زمین پر گر کر بے ہوش ہو گئیں۔

خاتون کو قریبی اسپتال لے جایا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکیں۔پولیس کے مطابق خاتون کی موت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی۔جاں بحق ہونے والی خاتون کے لواحقین سے رابطے میں ہیں۔خاتون کو جب اسپتال لے جایا گیا تو ان کی موت واقع ہو چکی تھی۔

پولیس نے کا کہنا ہے کہ لواحقین قانونی کارروائی کرنا چاہیں گے تو حقائق کی روشنی میں کی جائے گی

Leave a reply