صدر السيسی کے خلاف بڑا احتجاج ، ملک بھر میں صورت حال خراب

0
27

قاہرہ: مصر ایک بار پھر سیاسی بحران کی طرف رواں دواں ، تازہ ترین اطلاعات کےمطابق مصرصدر عبدالفتاح السیسی کی برطرفی کے لیے احتجاج کا سلسلہ جاری ہے، جس کا دائرہ وقت کے ساتھ پھیلتا جارہا ہے.گزشتہ رات ہزاروں مظاہرین ملک کے مختلف شہروں میں احتجاج کے لیے سڑکوں پر نکل آئے.

عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق مصری مظاہرین صدر السیسی سے فوری استعفے کا مطالبہ کر رہے تھے، مظاہرین کا کہنا ہے کہ وہ استعفے تک گھر نہیں‌ جائیں‌گے.یاد رہے کہ جلا وطن مصری اداکار محمد علی کے صدر پر عاید کرپشن کے الزامات ہیں، محمد علی ہی کی اپیل پر صدر کے خلاف احتجاج شروع ہوا.

مظاہرین نے جب قاہرہ کے مشہور زمانہ التحریر اسکوائر جانے کی کوشش کی، تو ساہ لباس اہل کاروں نے انھیں‌ روک دیا. اس موقع پر اہل کاروں اور مظاہرین کے درمیان تصادم ہوا.اطلاعات کے مطابق پوليس اور سکيورٹی دستوں نے مظاہرين کو منتشر کرنے کے ليے آنسو گيس استعمال کی۔

Leave a reply