بھارت میں کرونا نےپھرتباہی مچادی:تمام تدبیریں ناکام :چند گھنٹوں میں 108 ہلاک

نئی دہلی:بھارت میں کرونا نےپھرتباہی مچادی:تمام تدبیریں ناکام :چند گھنٹوں میں 108 ہلاک ،اطلاعات کے مطابق ملک کی کچھ ریاستوں میں کورونا وائرس (کووڈ۔ 19) کے کیسز میں اچانک اضافے سے اس کے مریضوں کی یومیہ تعداد میں تیزی آئی ہے۔ لگاتار تین دن سے کورونا وائرس سے ہونے والی اموات کی تعداد 100 سے کم درج کی گئی ہے لیکن گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس وبا کی وجہ سے 108 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

اسی عرصے کے دوران کورونا وائرس سے شفایاب ہونے والے مریضوں کی تعداد نسبتاً کم رہنے سے سے ایکٹیو کیسز میں 3985 عدد کا اضافہ ہوا ہے۔ دریں اثنا ملک میں اب تک ایک کروڑ 94 لاکھ 97 ہزار 704 افراد کو اینٹی کورونا ویکسین دی جاچکی ہے۔ ہ

فتہ کی صبح وزارت صحت کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 18،327 نئے کیسز سامنے آئے ہیں ، جس سے متاثرین کی تعداد ایک کروڑ 11 لاکھ 92 ہزار سے زیادہ اور گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 14،234 مریض صحت مند ہوئے ہیں ، جس سے یہ تعداد ایک کروڑ آٹھ لاکھ 54 ہزار 128 ہوگئی ہے۔

ملک میں کورونا وائرس کے 3985 ایکٹیو کیسزمیں اضافے کے ساتھ یہ تعداد 1.80 لاکھ سے زائد ہوچکی ہے۔ اسی عرصے کے دوران موذی وبا سے مزید 108 مریضوں کی ہلاکت کے ساتھ ہی اس جان لیوا سے ہلا ک ہونے والوں کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 57 ہزار 656 ہوگئی ہے۔ ملک میں جان لیوا اور مہلک ترین کورونا وائرس سے شفایابی کی شرح 96.98 فیصد ، فعال کیسز کی شرح بڑھ کر 1.61 فیصد ہے جبکہ اموات کی شرح اب بھی 1.40 فیصد ہے۔

ملک میں ریاست مہاراشٹر کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز کے معاملہ میں سرفہرست ہے اور ریاست میں پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران یہاں سب سے زیادہ 3696 ایکٹیو کیسز کے اضافہ کے ساتھ متاثرین کی مجموعی تعداد 90،055 ہوگئی ہے۔ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ریاست میں 6467 مریض صحت مند ہوئے جس سے مہاراشٹر میں کوروناوائرس کو شکست دینے والوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر 20.55 لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے جبکہ 53 مزید مریضوں کی اموات سے ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد بڑھ کر 52،39 ہوچکی ہے۔

ریاست کیرالہ میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایکٹیو کیسز کی تعداد 878 سے گھٹ کر 43،856 رہ گئی ہے اور جان لیوا کوروناوائرس کو شکست دینے والے مریضوں کی تعداد 3638 سے بڑھ کر 10 لاکھ 24 ہزار ہوگئی ہے جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 16 سے بڑھ کر مجموعی تعداد 4271 ہوچکی ہے۔

ریاست کرناٹک میں کورونا کے ایکٹیو کیسز بڑھ کر 6393 ہوگئے ہیں۔ ریاست میں اموات کی تعداد 12354 ہوچکی ہے اور اب تک 9.35 لاکھ سے زیادہ مریض شفایاب ہوئے ہیں۔ ریاست تمل ناڈو میں ایکٹیو کیسز کی تعداد 3954 رہ گئی ہے اور اب تک 12513 افراد ہلاک جبکہ ریاست میں 8.37 لاکھ سے زیادہ مریض جان لیوا وبا سے شفایاب ہوچکے ہیں۔

ریاست مغربی بنگال میں کورونا وائرس کے کیسز گھٹ کر 3226 رہ گئے ہیں اور 10275 افراد ہلاک جبکہ اب تک 5.62 لاکھ سے زیادہ مریض شفایاب ہوچکے ہیں۔ ریاست پنجاب میں ایکٹیو کیسزکی تعداد 397 سے بڑھ کر 6661 ہوگئی ہے اور موذی وبا سے شفایاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 1.73 لاکھ سے زیادہ جبکہ 5898 مریض اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

ریاست چھتیس گڑھ میں ایکٹیو کیسزکی تعداد 2816 رہ گئی ہے۔ ریاست میں 3.07 لاکھ سے زیادہ افراد شفایاب جبکہ جان لیوا وبا کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد 3854 ہوچکی ہے۔ ریاست مدھیہ پردیش میں ایکٹیو کیسزکی تعداد 149 عدد کے اضافے سے مجموعی 3457 ہوگئی ہے اور اب تک ڈھائی لاکھ سے زیادہ افراد صحت مند جبکہ 3866 مریض ہلاک ہوچکے ہیں۔

آبادی کے لحاظ سے ملک کی سب سے بڑی ریاست اتر پردیش میں ایکٹیو کیسز 2017 رہ گئے ہیں۔ اور اب تک جان لیوا وبا سے 8729 افراد لقمہ اجل اور تک 5.93 لاکھ سے زیادہ مریض صحت مند ہوچکے ہیں۔ ریاست گجرات میں ایکٹیو کیسزکی تعداد 2858 رہ گئی ہے اور اب تک 4413 افراد ہلاک اور 2.64 لاکھ سے زیادہ مریض جان لیوا وبا سے شفایاب ہوچکے ہیں۔

ریاست تلنگانہ میں ایکٹیو کیسز اضافے کے ساتھ 1936 ہوچکے ہیں اور 1640 افراد لقمہ اجل جبکہ اس وبا سے 2.96 لاکھ سے زائد افراد شفایاب ہوچکے ہیں۔ قومی دارالحکومت دہلی میں ایکٹیو کیسز 78 سے بڑھ کر 1779 ہوچکے ہیں اور اب تک اس وبا کی وجہ سے 10918 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جبکہ 6.27 لاکھ سے زیادہ مریضوں نے کورونا کو شکست دی ہے

Comments are closed.