ہندوانتہاپسندوں نےدارالعلوم دیوبند کے طالب کوبھی نہ بخشا،مارمارکرشدیدزخمی کردیا

0
26

دیوبند: طلبۂ مدارس کے ساتھ سفر کے دوران مارپیٹ کے واقعات رکنے کا نام نہیں لے رہے ہیں،ہندوانتہاپسندوں نےدارالعلوم دیوبند کے طالب کوبھی نہ بخشا،مارمارکرشدیدزخمی کردیا،اطلاعات کےمطابق ایسا ایک معاملہ گزشتہ دیر شام دیوبند کے منگلور روڈ پر پیش آیا جہاں بس میں سوار دارالعلوم وقف دیوبند کے دورہ حدیث کے طالبعلم کے ساتھ چار شرپسند نوجوانوں نے نہ صرف مارپیٹ کی بلکہ اس کو مذہبی نفرت آمیز گالیاں دیتے ہوئے طالبعلم کے سر پر کسی چیز سے حملہ کرکے اس کو شدید طور پر زخمی کر دیا۔

دسمبرکا مہینہ بھٹوخاندان کے لیے اہم

متاثرہ نے نامعلوم نوجوانوں کے خلاف کوتوالی میں مقدمہ درج کرایا ہے، پولس نے اس معاملہ میں بس ڈرائیور اورکنڈیکٹر کو حراست میں لے لیا جبکہ مارپیٹ کرنے والے ملزم ابھی تک پولیس کی پکڑ سے دور ہیں۔ واقعہ کے بعد سے مدرسہ کے طلبہ میں شدید غم وغصہ پایا جا رہا ہے۔ موصولہ اطلاع کے مطابق جمعہ کے روز شام کے وقت روڑکی سے دیوبند آرہی پرائیویٹ بس سے اتراکھنڈ کے تھانہ لنڈھورہ کے گاؤں زبردست پور کا باشندہ دارالعلوم وقف دیوبند کا دورہ حدیث کا 20 سالہ طالبعلم محمد عالم ولد عبدالجبار جمعہ کی چھٹی کے بعد گھر سے دیوبند آ رہا تھا۔

لائٹ فیسٹیول ، فرانس شہر روشنیوں سے جگمگا اْٹھا

طالبعلم کا الزام ہے کہ بس جیسے ہی گاؤں دگچاڑی کے قریب پہنچی تو پیچھے بیٹھے چار نوجوانوں نے بلاوجہ اس کے ساتھ مارپیٹ شروع کردی، اس کو گالیاں دیتے ہوئے اس کے سرپر لوہے کی کسی چیز سے حملہ کر کے اس کو لہولہان کر دیا، جب بس میں سوار کسی دوسرے شخص نے ملزموں کو روکنے کی کوشش کی تو انہوں نے اس کو بھی دھمکا دیا۔

چین کی جنگجوخاتون کی کہانی اب پھر دہرائی جائے گی،فلم’مولان‘ کا ریمیک جلد ریلیز

Leave a reply