19لاکھ آسامی مسلمانوں کیلئے حراستی مراکز قائم کرنے کا انکشاف

0
20

19لاکھ رہائشی افراد کے لیے حراستی مراکز، بھارت نے آسامی مسلمانوں کو جیلوں میں محصور کردیا ، اطلاعات کے مطابق یہ حراستی سینٹرز اس وقت مسلمانوں سے بھرے پڑے ہیں،

ذرائع کے مطابق چند دن قبل شمال مشرقی ریاست آسام میں نیشنل رجسٹر آف سٹیزن (این آر سی) کے تحت 19 لاکھ افراد شہریت سے محروم کردیے گئے تھے جس میں اکثریت مسلمانوں کی تھی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اس حوالے سے بھارتی حکام کی طرف سے یہ جواز پیش کیا گیا کہ اس کا مقمصد یہ تھا کہ ریاست آسام نے ’غیر ملکی دراندازوں‘ کو الگ کرنے کے مقصد سے این آر سی کی حتمی فہرست جاری کی گئی جس میں 3 کروڑ 29 لاکھ لوگوں نے دستاویزات جمع کروائی تھیں تاہم حتمی فہرست میں 3 کروڑ 11 لاکھ لوگ شامل کیے گئے۔

دوسری طرف آسامی مسلمانوں کو بے وطن کرنا اور پھر حراستی مراکز میں محصور کرنے کے حوالے سے بھارت کا کہنا ہے کہ ان افراد کو شہریت سے محروم کرنے کا مقصد غیرقانونی طور پر رہائش پذیر افراد کو شناخت کرنا ہے کیونکہ ان میں سے اکثر بنگلہ دیش سے یہاں آ کر آباد ہوئے ہیں۔

دوسری طرف غیر جانبدار مبصرین کا کہنا ہے کہ آبادی کے ریکارڈ کے حامل رجسٹر میں تبدیلی کر کے عرصے سے ریاست میں قانونی طریقے سے رہائش پذیر مسلمانوں کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی

Leave a reply