جالندھر میں مسلمانوں کو نماز پڑھنے سے روکنے پر ماحول کشیدہ، دو گرفتار

0
35

جالندھر: جالندھر کے فتح پور گاؤں کے کچھ نوجوانوں کے ذریعہ مسلمانوں کو مسجد میں نماز پڑھنے سے روکنے پر گاؤں میں ماحول کشیدہ ہو گیا ہے۔ خبر رساں ایجنسی یو این آئی کے مطابق پاکستان میں واقع گرودوارہ ننکانہ صاحب پر پتھراؤ کی مخالفت میں کچھ سکھ نوجوانوں نے مسلمانوں کو نماز پڑھنے سے روکا ہے۔ پولیس نے اس سلسلے میں دو نوجوانوں کو گرفتار کیا ہے۔

مسجد قباء کے امام مظہر عالم نے اتوار کو بتایا کہ فتح پور مسجد کے قاضی محمد قیصر کی غیر موجودگی میں گاؤں کے کچھ لڑکوں نے مسلمانوں کو نماز پڑھنے سے روکا اور نازیبا الفاظ کا استعمال کیا۔انہوں بتایا کہ واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس ڈپٹی کمشنر بلکار سنگھ نے دونوں فریقوں کو سمجھا کر معاملہ ٹھنڈا کیا۔ پولیس نے اس سلسلے میں گاؤں کے ہی دو لڑکوں کو حراست میں لیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ کشیدگی کی وجہ سے ہفتہ کے روز مسلمان ظہر، عصر اور مغرب کی نماز ادا نہیں کر سکے۔ مسلم طبقہ میں اس واقعہ کو لے کر سخت غم و غصہ پایا جا رہا ہے۔دوسری طرف علاقے کے عمائدین نے اس معاملے کوحل کرنے کے لیے کوششیں شروع کردی ہیں‌

Leave a reply