بھارت میں مسلمانوں کی زندگیاں اجیرن ،طالبات پولیس کیڈٹ کے حجاب کرنے پرپابندی

0
60

نئی دہلی: بھارت میں مسلمانوں کی زندگیاں اجیرن ،طالبات پولیس کیڈٹ کے حجاب کرنے پرپابندی ،اطلاعات کے مطابق بھارت میں ایک اورمسلمان دشمن فیصلہ کرتے ہوئے مسلمان پولیس کیڈٹ پرحجاب کرنے پرپابندی عائد کردی گئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کیرالہ کی حکومت نے مسلمان پولیس کیڈٹ کے حجاب کرنے اورپوری آستین کی قمیض پہننے پرپابندی لگادی۔کیرالہ کی حکومت کا کہنا ہے کہ ریاستی اسکولوں کے طلبا کے لئے شروع کئے گئے اسٹوڈنٹ پولیس کیڈٹ پروجیکٹ میں شریک طالبات کے حجاب پہننے اورپوری آستین کی قمیض پہننے پرپابندی عائد کردی۔

کیرالہ کے ریاستی حکام کے مطابق یونیفارم میں مذہبی علامات کو استعمال کرنے کی کوئی گنجائش نہیں اورنہ ہی اس کی اجازت دی جاسکتی ہے۔حجاب پرپابندی کیخلاف ایک مسلمان طالبہ نے کیرالہ کے ہائیکورٹ میں درخواست دائرکی تھی۔عدالت نے درخواست فیصلے کے لئے ریاستی حکومت کو بھیج دی تھی۔

ممبئی کے ملاڈ میں ہندوانتہا پسندوں نے ایک مسلمان رکشہ ڈرائیور پر چور ہونے کا الزام لگا کر اس کو مار مار کرجان سے مار دیا ہے۔ پولس کے ایک افسر نے بتایاکہ شاہ رخ شیخ نامی شخص کو دامو نگر کے لوگوں نے دس دن پہلے اس وقت پکڑ لیا تھا جب وہ وہاں پہلے سے کھڑے اپنے آٹو رکشہ کی دیکھ بھال کرنے پہنچا تھا۔
پولیس افسر کا کہنا ہے کہ ان انتہا پسندوں نے قتل کرنے کے بعد شیخ کو پاس کے ایک مقام پر پھینک دیا۔ اب مہلوک کے اہل خانہ نے احتجاج کرکے واقعے میں شامل لوگوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

Leave a reply