دسہرہ کے موقعہ پر بھارتی پنجاب میں شیطان راون کی بجائے نریندر مودی کے پتلے جلانے کا اعلان

0
49

بھارتی پنجاب میں کسانوں نے اتوار کے روز منائے جانے والے تہوار دسہرہ کے موقعہ پر شیطان راون کی بجائے نریندر مودی کے پتلے جلانے کا اعلان کر دیا ہے۔ امرتسر میں کسان یونین نے ایک احتجاجی مظاہرے میں اعلان کرتے ہوئے کہاکہ پورے بھارتی پنجاب میں دسہرہ کے موقعہ پر شیطان راون مودی کے پتلے مفت تقسیم کئے جائیں گے۔ دسہرہ کے موقعہ پر شیطان راون کے روایتی پتلوں کی بجائے کسی شخصیت کے پتلے جلانے کا یہ اپنی نوعیت کا منفرد واقعہ ہوگا۔ دریں اثنا گزشتہ روز بھی کسانوں نے اپنے احتجاج کے دوران مودی کے پتلے جلائے۔ بھارتی پنجاب کے کسان کئی روز سے زراعت آرڈی ننس کے خلاف احتجاج کررہے ہیں۔ مودی کی مدد کرنے کے الزام میں کسانوں نے معروف تاجروں امبانی اور اڈانی کے پتلے بھی جلائے۔ کسانوں نے پنجاب میں آنے والی مال گاڑیوں کو روکنے کی مہم بھی شروع کر رکھی ہے۔ گزشتہ روز امبانی اور اڈانی کا سامان لے کر پنجاب آنے والی مال گاڑیاں معمول سے تیز رفتار کر کے پنجاب میں داخل ہوگئیں جس پر ان تاجروں کے بھی پتلے جلائے گئے۔ کسانوں کو بھارتیہ جنتا پارٹی کے طویل عرصہ تک اتحادی رہنے والی جماعت اکالی دل کی حمایت حاصل ہے۔ اکالی دل نے زراعت آرڈیننس کی مخالفت میں حال ہی میں بی جے پی کے ساتھ اتحاد ختم کر دیاتھا۔ 

Leave a reply