‏جامشورو میں لڑکی کو وحشيانہ طور پر پتھروں سے سنگسار کرکے بيدردی سے قتل کر دیا گیا

0
24

‏جامشورہ : جامشورو میں لڑکی کو وحشيانہ طور پر پتھروں سے سنگسار کرکے بيدردی سے قتل کر دیا گیا ،اطلاعات کے مطابق سندھ کے معروف علاقے جامشورہ میں ایک لڑکی کو وحشیانہ طورپرپتھروں سے سنگسارکرکے بیدردی سے قتل کردیا گیا ہے

باغی ٹی وی کے مطابق قومی عوامی تحریک کےصدر ایازلطیف پلیجونے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپرانشکاف کرتے ہوئے اس لڑکی کی تصاویر بھی شیئر کی ہیں

 

ایاز لطیف پلیجو کا کہنا ہے کہ جامشورو ضلعے کے گائوں وڈا چھچھر میں یے لڑکی وزیراں چھچھروحشيانہ طور پر پتھروں سے سنگسار کرکے بيدردی سے قتل کی گئی ہے.

ایازلطیف پلیجوکہتے ہیں کہ یہ وزيراعلیٰ سندھ کا آبائی ضلع ہے،ابھی تک قاتل گرفتار نہیں ہوئے. ديہی علاقوں کو خواتين کے ليےمقتل بناديا گيا ہے. ایازلطیف پلیجو کہتے ہیں کہ حکومت اورعدلیہ سب کو نوٹس لینا چاہیے اوراس قتل کی تحقیقات کے ساتھ ساتھ باقی قتلوں کے متعلق بھی حقائق سامنے لانے چاہیں‌.

Leave a reply