صرف ایک ماہ میں سپریم کورٹ میں زیر التواء کیسز میں 1504 کیسز کی کمی

0
17

اسلام آباد:سپریم کورٹ کے اعلامیہ کے مطابق جون 2022 میں سپریم کورٹ میں زیر التواء کیسز میں 1504 کیسز کی کمی ہوئی اور اس دوران کیسز کا بیک لاگ 51,581 رہ گیا ہے۔

اعلامیہ میں کہا گیا کہ اعدادوشمار کے مطابق کل 1442 نئے کیسز کا اندراج ہوا ، یکم جون سے 30 جون کے دوران 2946 مقدمات نمٹائے گئے ، اب مجموعی طور پر زیر التوا 51,581 کیسز رہ گئے ہیں۔

اعلامیہ میں مزید کہا گیا کہ زیر التواء کیسوں میں 1504 کیسز کی کمی ہوئی ، موسم گرما کے دوران معزز جج صاحبان، مقدمات کے التوا اور بیک لاگ کا ادراک رکھتے ہوئے، مقدمات کو تیزی سے نمٹانے اور بیک لاگ کو کم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

اعلامیہ کے مطابق معزز جج صاحبان نے مختلف بنچوں میں کیس کی سماعت جاری رکھے ہوئے ہیں ، کیس مینجمنٹ کی بہتر حکمت عملیوں کو بروئے کار لاتے ہوئے بیک لاگ کو کم سے کم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

اعلامیہ میں کہا گیا کہ 4 جولائی سے 8 جولائی کے ہفتے کے لیے چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے پرنسپل سیٹ اسلام آباد پر پانچ بنچ تشکیل دیے ہیں تاکہ کیس کی سماعت میں تیزی لائی جائے اور بیک لاگ کو ختم کیا جا سکے۔ اعلامیہ میں مزید کہا گیا کہ رواں سال کے پورے موسم گرما کے دوران اسی روٹین پر عمل کیا جائے گا۔

Leave a reply