ورلڈ ہیڈر ایڈ

14 روٹس پر نئی بسیں چلانے کی منظوری ، کراچی کے لیے خوشی کی خبریں‌

کراچی: اہل کراچی کو سفرکی بہترین سہولیات فراہم کرنے کے لیے کمشنر کراچی افتخار شالوانی نے آرٹی اے بورڈ کے اجلاس میں شہر قائد کراچی کے لئے نئے روٹس کی منظوری دی ۔ شہر میں ایک معروف کمپنی کی بسوں کے لیے چودہ روٹس منظور کئے گئے ہیں۔

کمشنر کراچی کی طرف سے دی گئی تفصیلات کے مطابق ان بسوں کا پہلا روٹ لانڈھی بابر مارکیٹ سے بلدیہ تک کا ہوگا، دوسرا روٹ سرجانی تا کورنگی ، تیسرا روٹ لانڈھی قائد آباد تا سرجانی ٹاؤن ،چوتھا روٹ گلشن معمار تا ٹاوراور پانچواں روٹ لانڈھی تا لی مارکیٹ ہے جہاں بسیں چلائی جائینگی۔

کمشنر کراچی کی طرف سے جاری تفصیلات کے مطابق مزید روٹس گلشن حدید تا لکی اسٹار ، لانڈھی بھینس کالونی تا صدر ،ملیر کینٹ تا ٹاور ، ملیر کھوکھرا پار تا ٹاور، نارتھ کراچی تا ٹاور، شاہ فیصل کالونی تا فشریز ، ڈاکیارڈ، لیاری ایکسپریس کالونی( تیسر ٹاون )تا ڈاکیارڈ ، تیسر ٹاون تا فشریز اور داؤد چورنگی تا ٹاور بھی بسیں چلیں گی۔

کمشنر کراچی کو دی جانے والی بریفنگ میں بتایا گیا کہ ابتدائی طورپر دوسو نئی بسیں چلائی جائیں گی ۔اجلاس میں بسوں کے روٹس کی تفصیل بھی بتائی گئی ۔اجلاس میں ڈی آئی جی ٹریفک جاوید مہر سیکریٹری آر ٹی اے اور تمام ایس ایسپز ٹریفک بھی شریک ہوئے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.