ویکسین سے انکار پر 2 مزید بچے پولیو وائرس کا شکار ، کہاں ہوئے رپورٹ نے کھلبلی مچادی

0
43

کراچی: پولیووائرس نے پھر سر اٹھا لیا ، ملک کے دیگر حصوں کی طرح کراچی سے بھی پریشان کن خبریں آنے لگیں‌، اطلاعات کےمطابق شہر قائد میں 2 مزید بچے پولیو وائرس کا شکار ہو گئے ہیں، بتایا گیا ہے کہ بچوں کو ویکسین پلانے سے انکار کا یہ نتیجہ نکلا کہ بچے پولیو کا شکار ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں 8 ماہ کی ایک بچی میں پولیو وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے، 10 ماہ کے ایک بچے میں بھی پولیو کی تصدیق ہو گئی ہے جس کا تعلق جنوبی وزیرستان تحصیل لدھا سے ہے۔

محکمہ صحت کے ذرائع کا کہنا ہےکہ دونوں بچوں کے والدین نے پولیو ویکسین سے متعلق منفی پروپیگنڈے کی وجہ سے ویکسین پلوانے سے انکار کیا تھا۔خیال رہے کہ رواں سال ملک میں پولیو کیسز کی تعداد 62 ہو گئی ہے، خیبر پختون خوا سے 35، قبائلی اضلاع سے 11 پولیو کیس سامنے آ چکے ہیں۔

Leave a reply