لاہور : محرم الحرام میں مجلسوں کے انعقاد کا سلسلہ جاری ، واقعہ کربلا میں سید الشہداء حضرت امام حسین علیہ السلام کے تمام ہی ساتھی وفا اور صبر کی مثال ہیں لیکن جس وفا اور محبت کا اظہار غازی عباس علمبردار کی جانب سے کیا گیا اسے رہتی دنیا تک یاد رکھا جائے گا۔
لاہور سے ذرائع کے مطابق پیکر وفا شان اہل بیت اور قمر بنی ہاشم جناب حضرت غازی عباسؑ علمدار کے ساتھ اظہار محبت اور عقیدت کے طور پر آج 8ویں محرم کوعلم برآمد کیے جارہے ہیں اور یہ سلسلہ رات گئے تک جاری رہے گا ، اس موقع پر عزادار وں کی وفا اور شجاعت کو سلام پیش کیا جائے گا، مجالس میں فضائل اور حضرت عباسؑ کی شہادت کا واقعہ بیان کیا جائے گا۔