لاک ڈاؤن میں سندھ حکومت پولیسں سے شہریوں کی تذلیل کرارہی ہے طارق حسن

0
27

کراچی: لاک ڈاؤن میں سندھ حکومت پولیسں سے شہریوں کی تذلیل کرارہی ہے،اطلاعات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ قائداعظم سندھ کے صدر طارق حسن نے کہا ہے کہ کراچی میں لاک ڈاؤن کے بہانے پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت پولیسں کے ذریعے کراچی کی عوام بلخصوص نوجوانوں ویکسینشن کے نام پر تذلیل کررہی ہے تشدد کے ذریعے ناکے لگاکر شہریوں کو کان پکڑکر اٹھک بیھٹک اور مرغہ بنارہی ہے یہ ظلم و زیادتی مسلم لیگ کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کریگی جبکہ سندھ حکومت ویکسینشن کے مراکز قائم نہیں کرسکی

یہ باتیں انہوں نے آل پاکستان مسلم لیگ اسٹوڈینسں سندھ کے عہدیدران محمد فیضان عباسی. اسد خان. بہروز عثمان صدیقی. محمد جبران. ضیاء بھائی. احمد دین اور ظفر بھائی کی مسلم لیگ (ق) میں شمولیت کے موقع پر کیا طارق حسن نے کہا نوجوان ملک و قوم کا سرمایہ ہیں انکو پارٹی کے عہدے اور بلدیاتی انتخابات میں پارٹی کے ٹکٹ دینگے اس موقع مسلم لیگ کے ایڈیشنل جنرل سیکرٹیری معیز الحسن نے کہا کہ نوجوانوں کی مسلم لیگ میں شمولیت خوش آئند ہے

مسلم لیگ لیبر ونگ سندھ کے صدر عبدالقیوم خان نے کہا کہ ملک و ملت کا سرمایہ ہیں اسپورٹسں ونگ دندھ کے صدر سید مشرف علی نے کہا کہ نوجوانوں کو ہرسطح پر فعال کرینگے مسلم لیگ لائرز ونگ کراچی کے صدر خرم شاہد میئو ایڈوکیٹ نے کہا کہ نوجوانوں کی قوت سے مسائل حل ہونگے اس موقع پر مسلم لیگ سندھ کے انفارمیشن سیکرٹیری محمد صادق شیخ نے کہا کہ اے پی ایم ایل کے عہدیدران کی مسلم لیگ میں شمولیت خوش آئند ہے کیونکہ نوجوانوں کا مستقبل مسلم لیگ سے وابستہ ہے انکو ہرمقام پر عزت و مقام دینگے.

Leave a reply