مقبوضہ کشمیر:کرفیو،ظلم وجبرکا112واں دن، 16جمعےگزرگئے، مسلمان نمازجمعہ ادا نہیں کرسکے

سری نگر: مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کی جانب سےکرفیو اورپابندیاں برقرار ہیں،کرفیو،ظلم وجبرکا112 وان،16جمعے گزر گئے،مسلمان نمازجمعہ ادا نہیں کرسکےاورآج بھی وادی میں لاک ڈاؤن نے زندگی معطل کیے رکھی۔

امریکی کانگریس میں کشمیر سے متعلق قرارداد، پابندیاں ہٹانے کا مطالبہ

تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں کرفیو اور لاک ڈاؤن کے باعث ایک سو گیارہ دنوں سے دکانیں، کاروبار اور تعلیمی ادارے بند ہیں، انٹرنیٹ موبائل سروس اور ٹرانسپورٹ سسٹم بھی معطل ہے۔

امریکی کمپنیاں بھی سی پیک سےاستفادہ کرسکتی ہیں:علی جہانگیرصدیقی

کشمیر میڈیا سروس کا کہنا ہے کہ جموں و کشمیر میں 16 جمعے گزر گئے، مسلمان نماز جمعہ ادا نہیں کر سکے، کرفیو کے باعث مسلمان جمعے کی نماز ادا کرنے سے قاصر ہیں، بھارتی ظالم فوج مسلمانوں کو نماز جمعہ بھی ادا نہیں کرنے دے رہی۔

کے ایم ایس کے مطابق سرینگر سمیت مختلف علاقوں میں ہزاروں کشمیریوں نے احتجاج بھی کیا، سرد موسم میں کشمیریوں کو غذائی اشیا اور دواؤں کے شدید بحران کا سامنا ہے جس کے باعث کوئی انسانی المیہ رو نما ہو سکتا ہے۔

پاکستان کی جانب سے کشمیر کی تشویش ناک صورت حال پر مسلسل عالمی سطح پر آواز بلند کی جا رہی ہے، اور عالمی طاقتوں سے بھارت پر دباؤ ڈالنے کی اپیلیں کی جا رہی ہیں تاہم اس سلسلے میں سنجیدگی کے ساتھ عالمی سطح پر اقدامات نہیں اٹھائے گئے۔

افغان طالبان سے امن معاہدے کرنے کے سوا کوئی چارہ نہیں‌:متکبرٹرمپ کوجھکنا پڑگیا

واضح رہے کہ آج امریکی کانگریس کے رکن بریڈ شیرمین نے نائب وزیر خارجہ ایلس ویلز کو خط لکھا ہے جس میں انھوں نے کشمیر پر امور خارجہ کمیٹی کے اجلاس کے بعد کے اقدامات سے متعلق استفسار کیا کہ امریکی سفارت کاروں کی کشمیر تک رسائی پر آپ نے کیا اقدامات کیے، بھارت امریکی سفارت کاروں کو مقبوضہ کشمیر جانے کیوں نہیں دے رہا؟

دوسری طرف امریکی کانگریس میں کشمیر کے حل کے لیے قرارداد پیش کردی گئی ہے اور اس بات پرزوردیا گیا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں لگائی گئی تمام پابندیاں ہٹاکرکشمیریوں کو جینے کا حق دے

Comments are closed.