خبردار ! مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اور سفاکیت کی وجہ سے صورت حال بہت خراب ہے، ایڈ مرل ظفر عباسی

0
41

کراچی: مقبوضہ کشمیر کے غیر قانونی انضمام کے حالیہ اقدام اور وادی میں بھارتی مسلح افواج کے ظلم اور سفاکیت کے باعث خطے کا سیاسی و جغرافیائی ماحول بگڑ رہا ہے۔ان خیالات کااظہار امیربحر ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا 

ساتویں جنگی مشق شمشیربحر اور دوسری لاجسٹک مشق ترسیل بحر کے اختتامی اجلاس میں نیول چیف نے کہا کہ موجودہ ماحول کے پیش نظر مستقبل قریب میں ہماری قومی سلامتی کو مسلسل چیلنجز کا سامنا رہنے کا امکان ہے ایڈ مرل ظفر محمود عباسی نے کہا کہ  پاک بحریہ حکومتی پالیسیوں اور دیگر افواج کے ساتھ ہم آہنگ اور دشمن کی کسی بھی جارحیت کامنہ توڑ جواب دینے کے لیے ہر طرح سے تیار ہے۔

پاک بحریہ کی طرف سے منعقدہ اس تقریب میں آمد پرڈپٹی چیف آف دی نیول اسٹاف(آپریشنز) اور مشق کے انتظامی افسر ریئر ایڈمرل فیصل رسول لودھی نے مہمان خصوصی امیرالبحر ظفر محمود عباسی کا استقبال کیا۔

 

Leave a reply