15سال بعد رہا ہونے والے فلسطینی کی خوشی کا سماں نہ جب وہ پہنچا ، کہاں‌ پہنچا خبر نے ہلچل مچادی

مرکز اطلاعات فلسطین:اس شخص کی کیا کیفیت ہوگی جب وہ 15 سال کے بعد اپنے گھر پہہنچے اور اس دوران گھروالوں میں‌کئ اپنا سفر مکمل کرکے اللہ کے پاس پہنچ چکے ہوں‌گے ، اطلاعات کےمطابق جمعرات کو اسرائیلی حکام نے ایک فلسطینی شہری کو مسلسل 15 سال قید میں رکھنے کے بعد رہا کر دیا۔ غرب اردن کے شمالی شہر جنین سے تعلق رکھنے والے ‘زعل عباھرہ کو آج سے پندرہ سال قبل ان کے آبائی علاقے الیامون سے حراست میں لیا گیا تھا۔

اسرائیلی حکام کےمطابق فلسطینی شہری کو اس کی قید کی سزا مکمل ہونے کے بعد جزیرہ نما النقب کی جیل سے رہا کر کے الخلیل شہر لایا گیا جہاں سے اسے اس کے اہل خانہ کے سپرد کیا گیا۔اس موقع پر اس کے گھرمیں اہل خانہ اور دوست احباب کی بڑی تعداد جمع ہوئی جہاں اس کا شاندار استقبال کیا گیا۔اس موقع پر اسیر عباھرہ نے کہا کہ ان کی خوشی اس وقت تک مکمل نہیں ہوسکتی جب تک تمام فلسطینی قیدی اسرائیلی زندانوں سے رہا نہیں ہوجاتے

Comments are closed.