پنجاب میں ایک بارپھر بیوروکریسی میں بڑے پیمانے پراکھاڑپچھاڑ

0
23

‏لاہور:پنجاب میں ایک بارپھر بیوروکریسی میں بڑے پیمانے پراکھاڑپچھاڑ،اطلاعات کے مطابق بزدارسرکارنے ایک بارپھرحسب روایت وزیراعظم سے ملاقات کے بعد بیوروکریسی میں اعلیٰ سطح کی اکھاڑ پچھاڑکردی ہے

باغی ٹی وی کے ذرائع کے مطابق تازہ حکم نامے کے مطابق سیف انور کو ڈی سی گجرات تعینات کر دیا گیا۔جبکہ ڈی سی منڈی بہاؤالدین مہتاب وسیم کو او ایس ڈی بنا دیا گیا ۔

ذرائع کے مطابق یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ ڈی سی ٹوبہ آمنہ منیر کو او ایس ڈی بنا دیا گیا ۔ایسے ہی ڈی سی سیالکوٹ ناصر محمود بشیر کو او یس ڈی بنا دیا گیا

پنجاب حکومت کی طرف سے نئے اعلان کے مطابق ڈی سی ذیشان جاوید کو ڈی سی سیالکوٹ لگا دیا گیا۔جبکہ ڈی سی گجرات ڈاکٹر خرم شہزاد کو او ایس ڈی بنا دیا گیا

دوسری طرف ذرائع کا کہنا ہےکہ عمر جاوید کو ڈی سی ٹوبہ ٹیک سنگھ لگا دیا گیاجبکہ اویس مشتاق کو ڈی سی ساہیوال کا اضافی چارج دے دیا گیا

ذرائع کے مطابق اس تازہ فیصلے کے تحت کمشنر ملتان ڈویژن شان الحق کو او ایس ڈی بنا دیا گیا

Leave a reply