افغان طالبان نے67 سے زائد افغان کٹھ پتلی ،امریکی اور اتحادی مارڈالے ، قندوز کا کافی علاقہ فتح کرلیا

0
30

قندوز : افغان طالبان کی طرف سے کل کیا جانے والا حملہ اس قدر شدید تھا کہ اس حملے کے نتیجے میں‌آخری اطلاعات آنے تک 67 سے زائد افغان کٹھ پتلی ، امریکی اور اتحادی فوج اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں‌اور یہ بھی اطلاعات ہیں کہ اتوار کی صبح تک بعض علاقوں میں‌لڑائی جاری ہےاور افغان طالبان نے قندوز کے بہت سے علاقے پر اپنا قبضہ مستحکم کرلیا ہے ،

افغان صدر اشرف غنی کے ترجمان صدیق صدیقی نے بھی اس بات کی تصدیق کردی ہے کہ ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب افغان طالبان نے شہر پر کئی سمتوں سے حملہ کیا تھا ،افغان طالبان کے قندوز پر حملے کے بعد سرکاری فورسز سے ان کی شدید لڑائی اور فائرنگ کا تبادلہ ہوا، حملے کے ساتھ ہی شہر کی بجلی معطل ہو گئی اور شہری گھروں میں محصور ہو گئے، جب کہ ٹیلی فونز اور رابطے کے دیگر ذرائع بھی معطل ہوگئے۔

افغان میڈیا کے مطابق قندوز میں ہونے والے دھماکے میں اب تک 31 اہلکاروں کی ہلاکت کی تصدیق ہوچکی ہے،جبکہ درجنوں فوجی ابھی تک لاپتہ ہیں، دوسری جانب افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے بھی دھماکے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ یہ دھماکہ خودکش حملہ تھا جو ہم نے کیا اور اس کی ذمہ داری بھی قبول کرتے ہیں۔افغان طالبان کی طرف سے 67 سے زائد فوجیوں کی ہلاکت کا دعویٰ کیا جارہا ہے.

Leave a reply