مزدوری تو نہ دی مگر گہرے زخم دے دیئے، دردناک کہانی

0
26

لاہور:مزدوری تو نہ دی مگر گہرے زخم دے دیئے، دردناک کہانی، تین ماہ ہونے کو ہیں‌مگر ایک غریب الیکٹریشن کو اس کا حق نہیں دیا جارہا ، اس کے تو پسینے خشک ہونے کے بعد اب پسینے چھوٹ رہے ہیں، اطلاعات کے مطابق محمد رفیق الیکٹریشن جسے شاہدرہ لاہور کی ایک امام بارگاہ میں مُحرم الحرام کے پروگرام میں پنکھے لگانے کے لئے بلایا گیا لیکن مزدوری نہ دی گئی

قیامت کا وقت قریب ، ڈچ خاندان 9سال سے منتظر

ذرائع کے مطابق اس غریب آدمی کو مزدوری کے لیےامام بارگاہ کی انتظایہ ایک مہینے تک چکر لگواتے رہی، دو دن پہلے رفیق ایک بار پھر اپنی مزدوری مانگنے گیا تو امام بارگاہ کے نگراں نے اپنا پالتو شیر رفیق پر چھوڑ دیا، ایف آئی آر درج ہوچکی مگر کروڑ پتی بااثر مُلزمان کو تاحال گرفتار نہیں کیا جاسکا، دوسری طرف اس دردناک واقعہ کے منظر عام پرآنے کے بعد غریب مزدور پر "صُلح” کے لئے شدید دباؤ ھے

آج کےفیصلے سے بابری مسجد اور مسلمانوں کا مستقبل کیسا ہوگا ؟

دوسری طرف سائل محمد رفیق قانون اور قانون کے پاسدرانوں سے پوچھ رہا ہےکہ کیا وہ غریب ہے اور پولیس غریبوں کے لیے کچھ نہیں کرسکتی ، محمد رفیق کے علاوہ اور بھی لوگ پوچھتے ہیں کہ کہاں ہیں درویش وزیراعلیٰ‌ جس کو پتہ ہی نہیں کہ اس کی نگری میں کیا ہورہا ہے، بہر کیف یہ تو حیقیقت ہے کہ کمزور اور طاقتور کے مابین صُلح نہیں "سمجھوتے” ہوتے ہیں کیونکہ ایک بے بس، کمزور اور غریب انسان کے پاس صُلح کے "لولی پوپ” کے سوا کوئی آپشن ہوتا ھے نہ چوائس….!!

شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ مڈلٹن چترال پہنچ گئے

Leave a reply