کرونا وبا کے مشکل دور میں چین نے بھرپور ساتھ دیا، آرمی چیف

0
16

راولپنڈی :کرونا وبا کے مشکل دور میں چین نے بھرپور ساتھ دیا، اطلاعات کے مطابق چینی سفیر نے آج آرمی چیف سے اہم ملاقات کی ہے جس میں‌ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ وباء کے مشکل دور میں چین نے بھرپور ساتھ دیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے چینی سفیر کی ملاقات ہوئی جس میں خطے کی سیکیورٹی صورتحال، دو طرفہ تعاون، سی پیک میں پیش رفت پر بات چیت کی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں چینی سفیر نے خطے میں پاکستان کے مثبت کردار کو سراہا جبکہ چینی سفیر نے دونوں ملکوں کے سفارتی تعلقات میں مزید بہتری کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرنے کا بھی عزم ظاہر کیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ملاقات میں آرمی چیف نے پاکستان کے لیے چین کی غیر متزلزل حمایت کا شکریہ ادا کیا۔اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ وباء کے مشکل دور میں چین نے بھرپور ساتھ دیا۔

Leave a reply