مزید دیکھیں

مقبول

حکومت پاکستان فلسطینی عوام کے حقوق کی آواز بلند کرے، شاہد خاقان عباسی

فلسطینی عوام سے اظہاریکجہتی کے لیے یکجہتی فلسطین کانفرنس...

جعفرایکسپریس حملہ، قومی اسمبلی میں متفقہ قرارداد منظور

سانحہ جعفر ایکسپریس پر قومی اسمبلی نے متفقہ قرارداد...

آزاد کشمیر : ضلع حویلی میں کوسٹر کھائی میں گرنے سے 5 افراد جاں بحق

آزاد کشمیر کے ضلع حویلی میں کوسٹر کھائی میں...

جیت کی خوشی میں اسجد ملہی اپنا ووٹ کاسٹ کرنا ہی بھول گئے

ڈسکہ :جیت کی خوشی میں اسجد ملہی اپنا ووٹ کاسٹ کرنا ہی بھول گئے،اطلاعات کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 75 ڈسکہ کے ضمنی انتخاب میں پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار علی اسجد ملہی نے اپنا ووٹ کاسٹ ہی نہیں کیا۔

پنجاب سے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 75 ڈسکہ کے ضمنی الیکشن میں پولنگ کا عمل مکمل ہوگیا جبکہ ووٹوں کی گنتی کا سلسلہ جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق علی اسجد ملہی نے دو بار اپنے آبائی علاقے میں آئے جہاں ان کا ووٹ رجسٹرڈ تھا لیکن انہوں نے ووٹ کاسٹ نہیں کیا۔

علی اسجد ملہی دو بار پولنگ اسٹیشن میں آنے کے باوجود ووٹ کاسٹ کیے بغیر چلے گئے۔

اس حوالے سے ان کے ساتھیوں کا کہنا ہے کہ اسجد ملہی نے پوری کوشش کی کہ وہ اپنا ووٹ کاسٹ کرلیں لیکن مصروفیت اورپھرمتوقع جیت کی خوشی میں‌ وہ ووٹ کاسٹ کرنے کے لیے وقت نہ نکال سکے