آذربائیجان کی فتح میں ترک ڈرون طیاروں کا بڑاکمال سامنے آگیا

0
27

واشنگٹن: آذربائیجان کی فتح میں ترک ڈرون طیاروں کا بڑاکمال سامنے آگیا،اطلاعات کے مطابق امریکا کے معتبر جریدے فاربز نے ترک ساختہ ڈرون سیہا(SİHA) کو جادو کی گولی قرار دے دیا جو آرمینیا کے خلاف آذربائیجان کی مدد کررہا ہے۔

امریکی جریدے کے مطابق فاربز میں شایع ہونے والے کالم میں ڈیوڈ ہیمبلنگ نامی صحافی نے لکھا کہ آذربائیجان کی جانب سے ارمینیا کے خلاف ترکی کے تیار کردہ ڈرانز سب سے زیادہ متاثر کن ہیں۔

امریکی جریدے نے ترک مسلّح افواج کے ڈرون (SİHA) کو ‘جادو کی گولیوں’ سے تعبیر کیا۔ جریدے میں بائراکتار بائر ٹی بی -2 ڈرون سیہا کی کامیابی کی تعریف کی گئی۔ سیہا اس سے قبل شام، عراق اور لیبیا میں بھی استعمال ہوچکے ہیں۔ یہ بھی لکھا گیا کہ بائراکتار بائر ٹی بی 2 امریکی اور اسرائیلی ڈروز سے کہیں زیادہ بہتر ہیں۔

Leave a reply