ورلڈ ہیڈر ایڈ

جعلی سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ذریعے غیرملکیوں کی نگرانی کی اجازت

واشنگٹن : گورنمنٹ آف امریکا کی سٹیزن شپ اور امیگریشن سروسز (یو ایس سی آئی ایس) کے افسران کو سوشل میڈیا میں جعلی اکاؤنٹس کے ذریعے ویزا، گرین کارڈز اور شہریت کے تلاش میں سرگرداں غیر ملکیوں کی نگرانی کی اجازت دے دی گئی۔

ذرائع کے مطابق خبرایجنسی اے پی کی رپورٹ کے مطابق ہوم لینڈ سیکیورٹی ڈپارٹمنٹ نے جولائی 2019 میں پرائیویسی کے حوالے سے عائد پابندی کا جائزہ لینے کے بعد افسران کو جعلی پروفائل بنانے پر عائد پابندی کا فیصلہ واپس کردیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق یو ایس سی ایس سے جاری بیان میں وضاحت کردی گئی ہے کہ فراڈ یا سیکیورٹی خدشات اور کسی بھی غیر ملکی کو امریکا میں داخلے کی اجازت دینے کے حوالے سے ثبوت حاصل کرنے کے لیے تفتیش کاروں کو جعلی اکاؤنٹس اور جعلی شناخت سے آسانی ہوگی۔

پالیسی میں تبدیلی سے پہلے اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کی جانب سے دیگر اقدامات بھی لیے گئے تھے جس میں امریکا کے ویزے کے حصول کے لیے درخواست دینے والے امیدواروں کو اپنا سوشل میڈیا اکاؤنٹ میں زیر استعمال نام بھی جمع کرنا لازمی قرار دیا گیا تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.